نئی دہلی//ترون اپل یوتھ ونگ صدرڈوگرہ صدرسبھا جے اینڈکے نے سابق ممبرپارلیمنٹ اورچیئرمین آرو ویلی فائونڈیشن ،وزارت فروغ انسانی وسائل نئی دہلی ڈاکٹر کرن سنگھ سے ملاقات کرکے جموں وکشمیرسے متعلق مختلف مسائل زیربحث لائے۔اس دوران تروپ اپل نے نوجوانوں کی صحت پر منشیات کے پڑرہے منفی اثرات ، مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے روز سرکاری چھٹی کااعلان کرنے اورجموں ایئرپورٹ کانام مہاراجہ ہری سنگھ کے نام پررکھنے وغیرہ معاملات پرتبادلہ خیال لیا۔انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگ نوجوان نسل کو منشیات سے بچاناچاہتے ہیں لیکن کچھ استحصال پسندعناصر جموں کے لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے روز سرکاری چھٹی کااعلان کرنے اورجموں ایئرپورٹ کانام مہاراجہ ہری سنگھ کے نام پررکھنے کے مطالبات جائز ہیں لیکن ایسا نہیں کیاجارہاہے جوکہ افسوس کی بات ہے۔ڈاکٹرکرن سنگھ نے ترون اپل کے خیالات کی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ ان مسئلوں کوسنجیدگی سے اٹھایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ان مطالبات کولے کرایجی ٹیشن کرنی پڑے گی تواس سے بھی گریزنہیں کیاجائے گا۔