سرینگر //کرکٹ کھیل کو بڑھاوا دینے کیلئے ہارون کرکٹ لیگ امسال تیسرا ایڈشن شروع کرنے جارہی ہے اورانتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔کرکٹ لیگ میں ضلع سرینگر اور ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے 23ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںاور یہ چمپئن شپ سید شاہ قاسم میموریل کرکٹ گراونڈ چند پورہ ہارون میں کھیلی جائے گی۔ علاقہ پھاک سے ملحقہ 44 علاقوں جو برین نشاط سے لیکر ناگہ سے منسلک 600 کھلاڑیوں نے آن لائن اور آف لائن نیلامی کے ذریعے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر محمد اسلم خان ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں ضلع سرینگر میں اس طرح کے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہارون پریمئر لیگ کے منتظمین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے متعدد کھلاڑیوں کو اپنے چھپے ہوئے ہنر کو باہر نکالنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کی کہ مستقبل قریب میں اسی جذبہ کے ساتھ ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔اس موقع پر پھاک سٹیزن ویلفیئر فورم کے پیر بلال احمد، ڈاکٹر غلام محمد راتھر سماجی کارکن،ہارون پریمیئر لیگ کے منتظمین، کشمیر عظمی کے نامہ نگار ارشاد احمد بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ کھیل کود میں حصہ لینے سے کھلاڑیوں کی جسمانی نشود نما کے ساتھ لیڈر شپ اور اعلیٰ اقدارکادرس بھی حاصل ہو۔