کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژ ن چھاترو کے علاقہ کھواڑہ میں جنگلی جانور کے حملے میں ا شخص شدید زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا۔ تفصیلارت کے مطابق یہ واقع شام سات بجے اس وقت پیش آیا جب بکروال اپنے خیمے کے قریب تھا کہ جنگلی جانور نے اس پر حملہ کرکے اُسے لہولہان کردیا۔ جسے مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ محکمہ وائلڈ لایف کی ایک ٹیم کو علاقے میں بھیج کر جنگلی درندوں کا قابو کیا جائے ۔واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران علاقہ میں دوسرا حملہ ہے، جہاں اُسے قبل جنگلی ریچھ نے خاتون پر حملہ کرکے اس کوزخمی کردیا تھا۔