جموں//دیپک کمارٹھسو ایس پی اوجموں وکشمیرپولیس جوکہ گذشتہ روزضلع کپواڑہ کے علاقہ چک فتح خان ہلمت پورہ میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران جان بحق ہواتھا کی نعش کوگذشتہ روزصبح ان کی رہائش گاہ جگتی ٹائون شپ تحصیل نگروٹہ لائی گئی اوربعدمیں اسے پورے سرکاری اعزازکے ساتھ دریائے توی کے کنارے اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں ۔اس موقعہ پر صوبہ جموں کے مختلف علاقوں بشمول جگٹی ٹائوپ شپ کے معززشہری اوردیپک کمارکے اہل خانہ بھی موجودتھے جنھوں نے اس بہاردنوجوان کوخراج عقیدت پیش کیا۔ایم ایل اے نگروٹہ وصوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانا نے آنجہانی دیپک ٹھسو کویہاں ضلع پولیس لائن جموں میں خراج عقیدت پیش کیااوربعدازاں ان کی آخری رسومائی بھی میں شرکت کی۔دویندرسنگھ رانا نے مہلوک جوان کی شہادت پر پارٹی کے صدرفاروق عبداللہ اورکارگزارصدرعمرعبداللہ کی جانب سے بھی تعزیت کااظہارکیا۔اس دوران سابق ایم ایل سی وجے بقایا ،نیشنل کانفرنس مائنارٹی سیل کے لیڈران نے بھی دیپک ٹھسوکوخراج عقیدت پیش کیااورغمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔سیل کے لیڈران بشمول ایم کے یوگی ودیگران نے آنجہانی کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی اورلواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔