کٹھوعہ // ضلع کٹھوعہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 19افراد زخمی ہو گئے ۔گزشتہ روز ہٹلی سے کٹھوعہ جارہی ایک میٹا ڈورمخالف سمیت سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث 19افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت سوہن سنگھ ،شوبھم دیو ی ،سہون دین ،راجیش سنگھ ،دیپ کمار ،سونیکا ،نیتا دیوی ،آشہ دیوی ،انو بالہ ،جتیندر کور ،پنکج سنگھ ،اجنا شرما ،رینہ دیوی ،دیپک سنگھ ،وشال شرما ،نیکو رام ،رادھیکا دیوی اوررینکا دیوی کے طور پر ہوئی ہے ۔ان زخمیوں میں سے تین شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی زخمی ضلع ہسپتال کٹھوعہ میں زیر علاج ہیں ۔