عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعرات کو حکام نے لشکرطیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹوں کے مکانات مسمار کر دیے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک روز قبل اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مسمار کیے گئے مکانات عادل ٹھوکر ساکن گوری، بجبہاڑہ اور ہارون گنائی ساکن حسن پورہ کے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ضلع میں ملی ٹینٹوں اور ان کے معاون ڈھانچے کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔