ادہم پور// گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کٹرہ میںضلع انتظامیہ ریاسی اور ادہم پور کے علا وہ اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزرات کے اشتراک سے 3روزہ بیداری پروگرام دوسری دن بھی جاری رہا ۔اس3روزہ بیداری پروگرام کے پہلے دن SVEEPکے سلسلہ میں سکولی بچوں اور عام لوگوں کو بیدار کیا گیاجبکہ دوسرے دن حق اطلاعات قانون پر سیمینار و کوئز مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس پروگرام میں ایس ڈی ایم کٹرہ بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے اور ان کے ہمراہ سکول پرنسپل پنچایت سیکریٹری اور محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین بھی موجود تھے ۔ ان تین دنوں کے دوران آرٹی آئی ،منشیات اسمگلنگ پر علاقہ کی عوام و سکولی طلباءکو بیدار کر نے کے علا وہ مختلف عنوان کے تحت سمپوزیم ،کوئز مقابلے ،سماجی مسائل سے متعلق ادب و مضامین کو تقسیم کرنے اورووٹروں کی رجسٹریشن بھی عمل میں لائی جائے گی ۔دوسرے دن کے دوران آر ٹی آئی کے بارے میںگور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کٹرہ کے 10طلباءنے ایک مباحثے میں بھی شرکت کی ۔پروگرام کے دوران اراکین نے حق اطلاعات قانون2005 پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس قانون کے لاگو ہونے سے انتظامیہ میں شفافیت آئی ہے جبکہ ہر ایک فرد کا حق ہے کہ وہ کسی بھی معاملے کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ سے معقول اطلاع لے سکتا ہے ۔اراکین نے اپنے خطاب میں کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کی بیداری کےلئے دور دراز گاﺅں میں کیمپوں کا اہتمام کیا جا رہاہے جبکہ عوام کو چاہیے کہ وہ مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کٹرہ کے ہیڈ ماسٹر رتن لعل نے کہاکہ اسطرح کے پروگراموں سے طلباءکے علا وہ عام لوگوں کو بھی مختلف اسکیموں کے بارے میں بیدار کیا جاسکتا ہے۔