عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے بمنہ علاقے میں جمعرات کو جے وی سی اسپتال کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 59 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ جے وی سی اسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے خاتون کو ٹکر مار دی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفیہ کی شناخت جمیلہ بانو زوجہ علی محمد راتھر، ساکن کنی ہنڈ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔