عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کشمیر یونیورسٹی نے خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر 24 اور 25 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کنٹرولر آف ایگزامینیشنز (کنڈکٹ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق 24 اور 25 جولائی کو ہونے والے یونیورسٹی کے تمام امتحانات اگلے حکم تک ملتوی رہیں گے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کے انعقاد کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں علیحدہ طور پر کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق، ’’خراب موسمی حالات کے باعث تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 24 اور 25 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کیے جاتے ہیں۔ ملتوی شدہ امتحانات/پرچوں کے انعقاد کے لیے نظرثانی شدہ تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر الگ سے کیا جائے گا۔‘‘