۔ 235نئے معاملات، 24گھنٹوں میںکوئی اموات نہیں
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میںکورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے ۔ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے29566ٹیسٹ کئے گئے جن میں 235افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ۔ اس دوران پچھلے 2ہفتوں کے دوران سرگرم معاملات کی تعداد میں 100فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مثبت قرار دئے گئے 235افراد میں سے 51جموں جبکہ 184کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر کے 184افراد میں سے 137مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 47افراد بیرون ریاستوں سے واپس لوٹے ۔کشمیر میں متاثرین کی تعداد77453ہوگئی ہے جن میں سے 1254فوت جبکہ 1568معاملات سرگرم ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں908، بارہمولہ میں275، بڈگام میں 157، پلوامہ میں 69، کپوارہ میں 57، اننت ناگ میں 27، بانڈی پورہ میں25، گاندربل میں 25، کولگام میں 17 اور شوپیان میں 21ہے۔ جموں صوبے میں 51افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ جموں صوبے کے 51متاثرین میں 40مقامی سطح جبکہ 11بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے بعد گھر واپس لوٹے۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 52775ہوگئی ہے جن میں 735فوت جبکہ سرگرم معاملات کی تعداد 542ہوگئی ہے۔ سرگرم معاملات میں جموں میں 410، ادھمپور میں15، راجوری میں10، ڈوڈہ میں 8، کٹھوعہ میں 24، سانبہ میں14، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں16، رام بن میں 21 اور ریاسی میں7معاملات سرگرم ہے۔ جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات کی مجموعی تعداد 2110ہوگئی ہے جبکہ 16مارچ کو یہ تعداد صرف 997تھی ۔ اسطرح جموں و کشمیر میں پچھلے2ہفتوں کے دوران متاثرین کی تعداد میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سرگرم معاملات میں 83فیصدکیس صرف چار اضلاع میں ہے جن میں سرینگر میں 908،بارہمولہ میں275، بڈگام میں 157 جبکہ جموں میں 410شامل ہیں۔
ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد میں 100فیصد اضافہ
۔2ہفتوں کے دوران تعداد 182تک پہنچ گئی، کشمیر میں89آکسیجن پر
سرینگر /پرویز احمد /جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں 2ہفتوں کے دوران سرگرم معاملات میں100فیصد اضافہ کے ساتھ ہی اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 16مارچ کو جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں صرف 84مریض زیر علاج تھے لیکن پچھلے 2ہفتوں کے دوران اسپتالوں میں داخل متاثرین کی تعداد 182ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے 16سرکاری اسپتالوں میں 182کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 59جموں صوبے کے6سرکاری اسپتالوں جبکہ 123کشمیر صوبے کے10سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔کشمیر میں زیر علاج 123متاثرین میں سے 89کو سانس لینے کیلئے آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے ۔ ان میں صدر اسپتال میں3،سکمز صورہ میں 35 ج، سی ڈی اسپتال میں26،رعناواری اسپتال میں 5،کشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں 15،جی ایم سی بارہمولہ میں 10، ایس ڈی ایچ سوپور میں8،جی ایم سی اننت ناگ میں 5متاثرین زیر علاج ہیں جن میں 3آکسیجن پر ہیں۔ جموں صوبے کے 6سرکاری اسپتالوں میں59مریض زیر علاج ہیں۔جی ایم سی جموں میں 20مریض زیر علاج ہیں جن میں 15آکسیجن پرسانس لے رہے ہیں۔ گاندھی نگر جموں میں 15افراد زیر علاج ہیں اور انکی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ جی ایم سی کٹھوعہ میں 3افراد زیر علاج ہیں جنکو آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ضلع اسپتال ریاسی میں 2اور ضلع اسپتال کٹھوعہ میں2افراد زیر علاج ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔