بیجنگ//چین نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات نے بین اقوامی توجہ کھینچی ہے اور بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ تنائو کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ ’’حالات‘‘ لفظ کا معنیٰ بتائے بغیر بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات بہتر بنانے کیلئے ’’تعمیری کردار ‘‘ اداکرنے کیلئے تیار ہے۔ چینی خارجہ وزارت کے ترجمان جینگ شانگ نے کہا’’کشمیر کے حالات نے بین اقوامی برادری کی توجہ اپنی طرح کھینچی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تنائو اور دونوں ملکوں کے امن و استحکام نہ صرف خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ دونوں طرف سے ماحول کو بہتر بنانے اور خطے میں امن و استحکام قائم ہو اور تنائو کو کم کیا جائے۔