ڈوڈہ //بدھ کے روز دوپہر تک موسم خوشگوار رہنے کے بعد پھر سے ڈوڈہ کے میدانی علاقوں میں بارش و بالائی دیہاتوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پچھلے تین روز سے جاری مسلسل بارشوں، ژالہ باری و برفباری سے جہاں پہلے ہی ڈوڈہ ضلع کے شہر و گام کی رابطہ سڑکیں خستہ حال ہوچکی ہیں وہیں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مسلسل بارشوں سے جہاں عام آدمی کو سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں اسکولوں میں زیر تعلیم بچے بھی سردی سے سسک رہے ہیں۔اس دوران ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔