پونچھ//چیئرمین احساس فاو¿نڈیشن اور راہول دراوڑ کرکٹ اکیڈمی پرویز ملک آفریدی نے ہندوستان کے معروف کرکٹر سری ناتھ اروند سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ سرحدی ضلع پونچھ کے گلپور میں فوج کے زیر اہتمام ایک نمائشی میچ میں سریناتھ ارویند مہمان خصوصی کی حیثیت سے آئے تھے۔ایل او سی اور راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیاجسےراہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی نے سخت مقابلے کے بعد جیتا۔ اسی دوران پرویز ملک آفریدی نے سریناتھ اروند کو شیلڈ پیش کی اور ان کی عزت کی۔ پرویز ملک آفریدی نے بین الاقوامی کھلاڑی کے ساتھ انفراسٹرکچر ، جسمانی اور ذہنی فٹنس کے حوالے سے بہت طویل اور صحت مندانہ گفتگو کی۔ انہوں نے پسماندہ علاقوں اور شہر کے کھلاڑیوں کے درمیان کے فرق پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے انہیں اکیڈمی اور پونچھ میں ان کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اٹھائے جا رہے اقدامات سے موصوف کو آگاہ کیا۔ سریناتھ اروند نے انہیں یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں اپنی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو مختلف سطحوں پر پرفارم کرنے کےلئے تیار کریں گے اور انہیں بنگلور کی اکیڈمی میں داخل کرانے کی کوشش کریں گے۔