چھانہ پورہ۔ صنعت نگرفٹ برج کی حالت خستہ ، مرمت میںتغافل شہریوں کیلئے باعث خطرہ

سرینگر//چھانہ پورہ میں نالہ دودھ گنگاپرتعمیرفٹ برج ہے اور کئی برس سے یہ پارہ پارہ ہورہا ہے۔آہنی پل کے دونوں اطراف کی سیڑھیاں مکمل طور سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوئی ہیںجس وجہ سے لوگوں کوکوفت کاسامناہے۔مقامی لوگوں نے اس نمایندے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت علاقہ کے اس مسائل کوحل کرنے میں مکمل طورلاتعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فٹ برج صنعت نگر بائی پاس روڈ سے رابطے کااہم ذریعہ ہے،جہاں متعددٹیوشن مراکزہیں۔

 

مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ حکام کی طرف سے پل کی دیکھ ریکھ نہ کرنے کی وجہ سے طلباء کوزیادہ مشکلات کاسامنا ہے کیوں کہ وہ اس پل سے روزآتے جاتے ہیں۔انہوں نے لال نگرپل کافوری طورسیفٹی آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیاجہاں آبپاشی کی ایک نہرپربنایا گیا ایک لکڑی کاپل بھی مکمل طور خستہ ہوچکاہے ۔دونوں آہنی ولکڑی کے پل علاقہ کے لوگوں کی جان کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔علاقہ کے ایک سماجی کارکن ارشدڈجو نے کہا کہ آہنی پل پرلوگوں کازیادہ آناجاناہے کیوں کہ یہ دوعلاقوں کے رابطے کاوحدذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو کئی بارحاکموں کے پاس اُجاگرکیالیکن اس کاکوئی نتیجہ برآمدنہ ہوا۔انہوں نے مزیدکہا کہ گزشتہ دوبرس سے انہوں نے متعلقہ محکمہ کو کئی بار اس بارے میں لکھااورٹیلیفون پر بھی مطلع کیالیکن آج تک لال نگر پل کی مرمت نہ کی گئی۔اس دوران علاقے کے کئی باشعور شہریوں نے جمعہ کواپنے خرچے پراس پل کی عارضی مرمت کی ۔