ٹیولپ گارڈن میں اِنتخابی بیداری پروگرام سیاحوں کا رش دیدنی

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//ڈِسٹرکٹ الیکشن اَتھارٹی سری نگر کی جانب سے 13 ؍مئی2024ء کولوک سبھا کے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایشیا کے سب سے بڑے اور عالمی شہرت یافتہ ٹیولپ گارڈن میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وی ای ای پی) کے تحت ایک متحرک ووٹر بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی اِی او) سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر اِنتخابی بیداری پروگرام کا اِنعقاد رائے دہندگان کی شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے کیا گیا جو 2۔سری نگر پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر (آر او) بھی ہیں۔اِس موقعہ پر ایم سی ایم سی کے نوڈل آفیسر احسان الحق چشتی، ایس وِی اِی پی کے سپیشل نوڈل آفیسر طاہر احمد ماگرے اور سریب احمد، پرنسپل امر سنگھ کالج پروفیسر شیخ اعجاز، نوڈل آفیسر ایس وی ای اِی پی اوراے ایم ایف اے ایچ فانی، ڈپٹی سی اِی او سری نگر انجم راجا ، چیف ایجوکیشن آفس سرینگر کے دیگر افسران،سکولی طلبأ، سینکڑوں مقامی اَفراد اور ہندوستان بھر سے آنے والے سیاحوں نے ڈِسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی سرینگر کی جانب سے قائم کئے گئے سویپ سیلفی سٹینڈ پر یادگار سیلفیاں لیں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر سری نگر نے اِس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کی تقریبات کا مقصد رائے دہندگان کی بیداری کو بڑھانا اور عوامی شرکت کو فروغ دینا ہے۔ آنے والے لوک سبھا اِنتخابات بالخصوص نوجوان رائے دہندگان کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں حساس بنائیں گے ۔ امر سنگھ کالج اور گورنمنٹ زنانہ کالج ایم اے روڈ کے علاوہ دہلی پبلک سکول سری نگر، پولیس پبلک سکول، بسکواور میلنسن سکول، بی ایچ ایس ایس کھنموہ، ایم پی ایم ایل ہائیر سیکنڈری، ایس پی ہائیر سیکنڈری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اِس کے علاوہ سکٹس پیش کئے گئے۔تقریب کے اِختتام پر شرکأمیں انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ایونٹ میں ٹاپ رینک حاصل کرنے والوں میں ایم پی ایم ایل ہائر سیکنڈری سکول ان ریپ پرفارمنس، گورنمنٹ کالج فار وومن ایم اے روڈ سکٹ، بسکو میلنسن سکول ان بینڈ پرفارمنسز اور پولیس پبلک سکول ان سٹینڈنگ اوویشن پرفارمنس شامل ہیں۔