گنڈبل سانحہ: ایل جی سنہا کا گنڈبل دورہ، متاثرین سے ملاقات کی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو سری نگر کے گنڈبل علاقے کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ ہفتے دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل جی سنہا نے متوفین کے اہل خانہ اور ان خاندانوں سے بھی ملاقات کی جن کے رشتہ دار ابھی تک لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنہا نے اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گنڈبل میں ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔