باغ گلِ لالہ آج سے بند ، ایک ماہ میں4لاکھ25ہزارکی سیر

 عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر// حکام نے بدھ کی شام سے سرینگر کے ٹیولپ گارڈن کو عام لوگوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشہور ڈل جھیل کے کنارے واقع یہ باغ بدھ کی شام کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کو کھلنے کے بعد ایک مہینے میں باغ میں 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگوں نے باغ کی سیرکی۔ ٹولپ گاڑن کو 19مارچ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے جہاں ابتدائی روز سے تا حال مختلف مقامی،غیر مقامی اور بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے خوبصور ت باغ کا دورہ کیا اور یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے ہیں ۔ باغ گل لالہ سرینگر اشیاء کا سب سے بڑا پھولوں کا باغ ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں الگ الگ رنگ بھررنگے پھول موجود ہیں جو اس باغ کی خوبصورتی کو اور زیادہ دل کش بناتے ہیں ۔ گزشتہ سال 3.60 لاکھ لوگوں نے باغ کارخ کیا تھا۔