لوک سبھا انتخابات: سرینگر سے کل 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر پارلیمانی حلقہ سے عام لوک سبھا انتخابات-2024 کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ پر، 22 امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر (ڈی سی دفتر سرینگر) میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے، جس کے بعد نامزدگیوں کی کل تعداد 39 ہو گئی ہے۔
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے آغا سید روح اللہ مہدی نے جمعرات کو ریٹرننگ آفیسر سرینگر پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کے سامنے کاغذات نامزدگی داخل کیے، جبکہ سلمان ساگر نے جموں کشمیر نیشنل کانفرنس سے اپنے کاغذات نامزدگی بطور (بیک اپ امیدوار) جمع کرائے ہیں۔
اسی طرح نیشنل پینتھرس پارٹی بھیم کے حقیت سنگھ، جموں و کشمیر نیشنل یونائیٹڈ فرنٹ سے راکیش ہنڈو، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے امیر احمد بھٹ اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے کورنگ امیدوار قیصر سلطان گنائی نے آر او سرینگر پارلیمانی حلقہ کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
اسی طرح راشٹریہ جن کرانتی پارٹی سے عاشق حسین، جن تحفظ پارٹی سے محمد یوسف بھٹ، نیشنل ریپبلک پارٹی آف انڈیا سے ثریا نثار اور نیشنل یوتھ پارٹی سے فاروق احمد بھٹ نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
آزاد امیدواروں کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والوں میں وحیدہ تبسم، ڈاکٹر قاضی اشرف، فدا حسین ڈار، عبدالحمید راتھر، ارون کمار رائنا، بنسی لال بھٹ، ثاقب رحمان مخدومی، شادیب حنیف، جاوید احمد وانی، جہانگیر احمد شیخ، شبیر احمد، احمد ملک اور سجاد احمد ڈار شامل ہیں۔
جمعرات-25 اپریل، 2024) کو 22 (بائیس) پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ، سرینگر پارلیمانی حلقہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ، سرینگر لوک سبھا کے لیے امیدوار داخل کرنے والے امیدواروں کی کل تعداد نشستوں کی تعداد 39 (انتیس) تک پہنچ گئی، کیونکہ 17 (سترہ) امیدوار پہلے ہی 22 اپریل 2024 (پیر)، 23 اپریل 2024 (منگل) اور 24 اپریل 2024 (بدھ) کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 اپریل 2024 (جمعہ) کو ہوگی۔
امیدواروں کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ 29 اپریل 2024 (پیر) شام 03 بجے تک یا اس سے پہلے اپنی امیدواری واپس لے سکتے ہیں۔
حلقے میں چوتھے مرحلے کے تحت 13 مئی 2024 کو ووٹنگ ہو گی اور ووٹوں کی گنتی 4 جون 2024 کو کی جائے گی۔