جہلم سانحہ: لاپتہ کمسن کی لاش 11 دن بعد برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر میں کشتی ڈوبنے کے المناک سانحے کے 11 دن بعد ایک کمسن لڑکے کی لاش پرانے زیرو پل کے قریب برآمد ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 11 دن قبل سرینگر کے گنڈابل علاقے میں دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد ڈوبنے والے ایک نابالغ لڑکے کی لاش راج باغ کے قریب جمعہ کی دوپہر کو دریا سے نکالی گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ لڑکے کی لاش سرینگر کے راج باغ علاقے میں اولڈ زیرو پل کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 16 اپریل کو گنڈبل علاقے کے قریب ایک کشتی الٹنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی تھی، جب کہ تین لاپتہ ہو گئے تھے۔
حکام نے بتایا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp