باغ گلِ لالہ کل سیاحوں کیلئے بند کر دیا جائے گا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// حکام نے بدھ کی شام سے سرینگر کے ٹیولپ گارڈن کو عام لوگوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشہور ڈل جھیل کے کنارے واقع یہ باغ بدھ کی شام کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کو کھلنے کے بعد ایک مہینے میں باغ میں 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگوں نے اس کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 3.60 لاکھ لوگوں نے باغ کا دورہ کیا تھا۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp