جموں //پی ڈی پی اور بھاجپا کے متعدد کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس سلسلہ میں پارٹی ہیڈ کواٹر شہیدی چوک میں پارٹی کے ضلع صدر وکرم ملہوترہ کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کا استقبال کر تے ہوئے کانگریس ضلع صدر جموں نے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہوگی ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں کی مفاد پر ست سیاست اور عوام کش پارلیسیوں کی وجہ سے عوام کیساتھ ساتھ کارکن بھی پریشان ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے اب ان دونوں سیاسی پارٹیوں کے کارکن کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔اس موقعہ پر نئی شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی ایک سیکولر جماعت ہے جو سبھی فرقوں کی یکساں ترقی چاہتی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے متاثر ہو کر انہوں نے کانگر یس میں شمولیت اختیار کرلی ۔کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں آدتیہ سنگھ ،سنجیو سنگھ ،شویم شرما ،امت گنڈوترہ ،اشونی ٹاک ،راجت سنگھ ،ساگر گپتا ودیگران شامل ہیں ۔