جموں //پی ایچ ای، اری گیشن و فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے عمل آوری ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ توی میں آٹو اپریٹیڈ گیٹڈ بیراج پروجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کریں۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے ایک جائیزہ میٹنگ کے دوران کیا۔توی بیراج پروجیکٹ کی تعمیر کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کے دوران انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گیٹ جلد از جلد لگائے جائیں۔ انہوں نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری کے دوران پیشہ وارانہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی وکالت کی۔واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ31 گیٹوں پر مشتمل ہے اور اس پر70 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔ اس پروجیکٹ سے دریائے توی پر ایک مصنوعی جھیل تعمیر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔وزیر نے اس پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی متعلقین کو ہدایت دی۔