کوٹرنکہ //جموں وکشمیر کی عظیم روحانی شخصیت سید رسول شاہ المعروف ناگا باجی بانڈی پورہ والے کا سالانہ عرس راجوری ضلع کے پھلنی علاقہ میں عقیدت و احترام کےساتھ منایا گیا ۔پھلنی علاقہ میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر موجود دینی اور مذہبی شخصیات نے دینی تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ اسلامک تعلیمات کو عام کرنے کےلئے یکجا ہو کر کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی جانب راغب کیا جائے ۔اس موقعہ پر باجی محمد ایوب ،باجی الطاف ،سید بشارت حسین شاہ اور ماسٹر مبارک شاہ نے خصوصی دعا کے دوران ملک میں آپسی بھائی چارے و آپسی یکجہتی کےلئے دعا کی ۔