عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں مبینہ طور پر خود کو آگ لگانے والے ایک غیر مقامی شخص کی اتوار کے روز دورانِ علاج موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت خالق انصاری(40)، ولد اختر انصاری، ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے، جو اس وقت پٹن کےکونگمدارہ علاقے میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ خالق انصاری کو جسم کا تقریباً 45 فیصد حصہ جھلس جانے کے بعد پہلے سب ضلعماگام منتقل کیا گیا، جہاں سے بہتر علاج کے لیے جے وی سی بمنہ اور بعد ازاں خصوصی طبی نگہداشت کے لیے سکمز صورہ ریفر کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سکمز صورہ میں دورانِ علاج اتوار کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آخر کن حالات میں اس شخص نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
پٹن میں مبینہ خودسوزی کرنے والا غیر مقامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا