عشرت حسین بٹ
منڈی// سنیچر کو بعد دوپہر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن بلاک کے لوہل بیلہ علاقہ میں ایک بچی غرقاب ہو کر لقمہ اجل بن گئی مقامی ذرائع کے مطابق ایک گیارہ سالہ بچی اپنے گھر کے نزدیک دریا پر اپنی ماں کے ہمراہ کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک اس کا پاوں پھسل گیا اور دریا میں کافی زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے وہ غرقاب ہوئی بعد ازاں مقامی نوجوانوں اور پولیس کی مدد سے کلر پلیرہ کے مقام پر دریا سے بازیاب کر سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں پر اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا قانونی لوازمات کے بعد متوفیہ کی نعش کو اس کے اہل خانہ کو آخری رسومات کے لئے سپرد کر دیا گیا جس کی شناخت مہک ممتاز دختر ممتاز احمد ساکنہ لوہیل بیلہ لورن کی طور پر ہوئی دریں اثنا ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے ضلع بھر کی عوام کو کہا گیا ہے کہ بارش کے موسم میں ندی نالوں کے قریب نہ جایں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔