ریحانہ بتول نے اودہمپور میںاسکیم کی عمل آوری کا جائز ہ لیا
جموں//ڈائریکٹر جنرل دیہی ترقیات محکمہ جموں ریحانہ بتول نے تکری اور اودہمپور علاقوں کا دورہ کر کے وہاں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کئے جارہے مکانات کا بذاتِ خود جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے افسران اورانجینئروں کی ایک ٹیم بھی اُن کے ہمراہ تھی۔اس دوران کئی مقامات پر انہوں نے پی ایم اے وائی کے مستحقین کے ساتھ بات چیت کی اور سکیم کی عمل آوری کے تعلق سے اُن کا فیڈ بیک حاصل کیا۔ٹیم نے اس موقعہ پر سکیم کے تحت تعمیر ہورہے مکانات میں وضع کئے گئے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتے ہوئے افسروں پر زوردیا کہ وہ فوری طور سے انہیں دُور کریں۔متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ یوجنا کے ضوابط پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے بعد میں علاقہ میں دیہی ترقی محکمہ کی طرف سے تعمیر کئے جارہے فُٹ برج اور فٹ پاتھوں کا بھی معائنہ کیا۔ڈی جی نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ رواں مالی سال کے اہداف مقررہ مدت کے اندر حاصل کریںاور دیرپا اثاثے قائم کرنے کی خاطر مختص رقومات کا منصفانہ تصرف یقینی بنائیں۔