جموں //جموں اینڈ کشمیر پرائیویٹ سکولز کوارڈی نیشن کمیٹی کا ایک وفد یہاں وزیر تعلیم چوہدری ذوالفقار علی سے ملاقی ہوا اور انہیں نجی سکولوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد کی قیادت صدر ڈاکٹر ہری دت ششو کر رہے تھے۔صدر نے وزیر کو سکولوں کے لئے ایک مشترکہ ریکوگنیشن آرڈر جاری کرنے، پرائیویٹ سکولوں کی ایفیلیشن، انسپکشنز کے عمل میں سدھار لانے، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے ری میڈیل کلاسز موسم گرام میں منعقد کرنے جیسے معاملات اُبھارے۔وزیر موصوف نے وفود کے مسائل بغور سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائیز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کیا جائے گا۔