سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اساتذہ کے دن کے موقع پر تدریسی برادری کو مبارکباد دی۔ڈاکٹر ایس رادھاکرشنن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے استاد کی لگن اور عزم جموں و کشمیر اور ملک کے مستقبل کی تشکیل کرے گا۔"ڈاکٹر ایس رادھاکرشنن کا کام ، لگن اور دانشمندی ہمیں نسل در نسل متاثر کرتی رہتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ”اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ وہ اقدار جو ہمارے بچے سکول میں سیکھتے ہیں وہ ہمارے معاشرے میں تمام تنوع کے ساتھ ایک مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے بہت اہم ہیں۔ اس مبارک دن پر ، میں تمام یو ٹی کے اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں “۔