سرینگر //بارہمولہ بانہال ٹرین سروس مسلسل چوتھے روز بھی اتوار کو بند رہی جبکہ بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی کے چہارم کے سلسلے میںاحتیاطی اقدام کے طور پر اتوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر بھی گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہی۔تاہم آج شاہراہ پر معمول کے مطابق ٹریفک کی آواجاہی رہیگی تاہم ٹرین سروس بدستور بند رہے گی۔گیلانی کے وفات کے بعد ٹرین سروس لگاتار بند ہے جبکہ سرینگر جموں شاہراہ تیسرے روز سنیچر کو کھول دی گئی تھی تاہم اتوار کو دوبارہ بند کی گئی۔شاہراہ پر اتوار کوجموں سے بانہال تک گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی لیکن بانہال ٹنل بند کی گئی تھی اور وادی کی طرف کسی گاڑی کو جانے یا آنے کی اجازت نہیں تھی۔پیر کو سرینگر جموں شاہراہ پر دونوں جانب سے چھوٹی گاڑیاں چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ جموں سے مال بردار گاڑیوں کو بھی سرینگر کی طرف چھوڑ دیا جائیگا۔