جموں//محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون سٹیٹ موٹرگراجز محکمہ کے ورکشاپوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے اور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی عمل میں لانے پر زور دیا ہے ۔پرنسپل سیکرٹری متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ محکمہ کی کارکردگی کا جا ئیزہ لینے کے سلسلے میں بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گراجز ذاکر حسین چودھری ، ڈائریکٹر فائنانس مہیش داس ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ایم جی جموں سید معرف اندرابی و دیگر افسران موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے اس موقعہ پر ورکشاپ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوع دیتے ہوئے کہا کہ اسے جدید سہولیات سے لیس کیا جانا چاہیے تاکہ سرکاری گاڑیوں کی مرمت کی جاسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ایم جی کشمیر طاہر غنی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مختلف اضلاع میں ایس ایم جی کے اثاثوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ محکمہ میں 575 گاڑیاں چل رہی ہیں ۔ڈاکٹر سامون نے ایس ایم جی کے کام میں بہتری لانے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ایس ایم جی نے نئے اضلاع میں اسامیاں وجود میں لانے ، پرانے گاڑیوں کو بدلنے اور ورکشاپوں کی تجدید کاری سمیت کئی مطالبات سامنے رکھے۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ حکام پر زو ردیا کہ وہ مختلف شعبوں میں خالی پڑی اسامیوں کے بھرتی عمل میں تیزی لائیں تاکہ محکمہ کے کام کاج میں مشکلات پیش نہ آئیں۔ ڈاکٹر سامون نے ملازمین کے مسائل مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کا بھی یقین دلایا ۔