مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں قائم ایک ہوٹل پر ایک گیس سلنڈر کو آگ لگنے کی وجہ سے افراتفری مچ گئی جبکہ مقامی لوگوں نے آدھ کلومیٹر کی دوری پر قائم فائر اینڈ ایمر جنسی سروس سٹیشن سے رابطہ قائم کیا تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے لیکن مذکورہ سروس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے کے بعد کچھ افرا د نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ کچھ عرصہ کی محنت کے بعد انہوں نے آگ پر قابو پا لیا ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی گاڑی آگ پر کنٹرول کئے جانے کے کچھ عرصہ بعد پہنچی تاہم مذکورہ ٹیم نے صرف گرم سلنڈر کو ہی ٹھنڈا کر کے اپنا فرض پورا کر دیا ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں قائم کر دہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس سٹیشن سے عوام کو وقت پر سہولیات فراہم ہی نہیں کی جارہی ہیں ۔غور طلب ہے کہ اس دوران موقعہ پر نائب تحصیلدار مینڈھر اور ایس ایچ او بھی موجود تھے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سروس میں لاپرواہی برتنے والوں کو متحرک کیا جائے تاکہ لاپرواہی سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو ۔