مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں قائم کردہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے سے گزشتہ ایک برس سے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کمپلیکس میں داخلہ ممنوع ہو گیا ہے ۔لوگوں نے مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحصیل کمپلیکس کے سامنے نالیاں بند ہونے کی وجہ سے سڑک پر گندہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لو گ تحصیل کمپلیکس میں داخل ہونے کیلئے راستے میں پتھر رکھنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ متعلقہ کمپلیکس میں تعینات آفیسران بھی اسی راستے سے دفتر میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کو نالیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کوئی حکم ہی جاری نہیںکیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ مال کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اسی راستے سے تحصیل کمپلیکس میں داخل ہو جاتے ہیں لیکن لوگوں کی مانگ کے باوجود بھی نالیوں کی صفائی ستھرائی کیلئے محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت ہی جاری نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ مینڈھر قصبہ کے نکاسی نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملی طورپر اقدامات اٹھائے جائیں ۔