کپوارہ // ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع مژھل علاقہ میں قائم سرکاری ہائی سکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے زیر تعلیم بچو ں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔ چندسال قبل مذکورہ سکول کا درجہ بڑھا کر اسے ہائی سکول کا درجہ دیا گیا تاہم ابھی تک سکول میں اسا تذہ کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا اور اساتذہ کی کمی کے با عث زیر تعلیم طلاب کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جماعت ششم سے لیکر دسویں جماعت تک کے بچو ں کے لئے محض چھ اسا تذہ تعینات ہیں جن میں 4رہبر تعلیم استا د ہیں اور سکول میں ڈیڑھ سو کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں ۔مقامی لوگو ںکے مطابق سکول کئی برسو ں سے بغیر ہیڈ ماسٹرکے ہے، جبکہ سکول میں پانچ ماسٹر گریڈ اسا تذہ کی اسامیو ں سمیت کل12اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔لوگو ں کے مطابق سکول میں دربان (گیٹ کیپر )لیبارٹری بیر یر اور چوکیدار کی اسامیا ں بھی خالی پڑی ہیں ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ اگر چہ ہر سکول میں کھیل کا استاد تعینات ہوتاہے لیکن مژھل سکول میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچر بھی نہیں ہے ۔مقامی لوگو ں نے نا ظم تعلیم کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ ہائی سکول مژھل میں خالی پڑی اساتذہ کی اسامیو ں کو فوری طور پر کریں، تاکہ زیر تعلیم بچو ں کو دقتو ں کا سامنا نہ کرنا پڑے گا ۔اس دوران وارسن ہائر سکینڈری سکول میں جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیر تعلیم طلاب کو مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کئی سال قبل ہائر سکینڈری سکول کا درجہ بڑھایا گیا تاہم ابھی تک سکولی بچے ہائی سکول کی عمارت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور آج تک کوئی اضافی عمارت تعمیر نہیں کی گئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کئی بار یہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا لیکن تا حال نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا ۔ہائر سکینڈری سکول میں زیر تعلیم طلاب کا کہنا ہے کہ سکول 4سال سے بغیر پرنسپل ہے جس کی وجہ سے سکول کا کام کاج متاثر ہے ۔طلاب کا مزید کہنا ہے کہ سکول میں پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے طلاب کولوگوں کے گھر پانی حاصل کرنے کیلئے جانا پڑتا ہے تاہم سکول ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اگر چہ پانی کے کنکشن کے لئے محکمہ جل شکتی سے رجو ع کیا لیکن وہ بھی سکول کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ۔اس حوالہ سے جب چیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ عبد الحمید فانی سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے کہا کہ کپوارہ کے جن اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے ،وہا ں جلد اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی اور ان سکولو ں میں اساتذہ کی کمی کا معاملہ حل ہو جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ کپوارہ کے کئی ہائر سکینڈری سکول بغیر پرنسپل کے ہیں اور اس بارے میں اعلیٰ حکام کو مطلع کیا گیا ہے ۔