منجاکوٹ//انٹر نیشنل اسکول منجاکوٹ میں آر بی ایس آر موبائل ہیلتھ ٹیم نے میڈیکل کیمپ لگایاجہاں اسکول کے تمام بچوں کا طبی معائنہ کیاگیا۔اس دوران طلباء میںمفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹر آسم بیگ،ڈاکٹر سونیا،سندیپ شرما اور ماجد شاہین کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔میڈیکل آفیسران نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے کیمپ لگا کر مفت میں دوائیاں تقسیم کی جائیں گی۔