جموں//پی ڈی پی یوتھ ونگ کی جانب سے مجاہدآزادی بھگت سنگھ کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدرسونو نے کہاکہ 23مارچ 1931کوانگریزسامراج نے بھگت سنگھ کوپھانسی دی تھی اس لیے ان کی یاد میں اس دن کو ملک بھرمیں منایاجاتاہے ۔بھگت سنگھ کے ساتھ سکھدیوتھاپراورشورام راج گروکوتختہ دارپر چڑھایاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ان شہیدوں کی بدولت ہی ملک کوآزادی ملی اورآج ہم کھلی فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کے عوام ان شہیدوں کی احسان مند ہے اس موقعہ پردلیپ برو،راجندرچب، امت گپتا، دیپک گپتا،راجوسرین شرمااوردیگران موجودتھے۔