سری نگر//گورنر کے مشیر بی بی وِیاس نیویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاسی قصبے کی ترقی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مکانات ،خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری ، صوبائی کمشنر جموں ،سیکرٹری سیاحت ، سیکرٹری فلوری کلچر ، ڈائریکٹر فلوری کلچر ، ڈپٹی کمشنر ریاسی و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔مشیر موصوف نے تاریخی قصبے اور ضلع میںجاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیااور متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں کی پیش رفت میں سرعت لائیں۔