عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/حکومت نے کشمیر صوبہ اور جموں صوبہ کے سرمائی زونز میں سرکاری اور نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں 26 جولائی 2026 تک توسیع کر دی ہے۔
وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ طلبہ، اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں کے سرمائی زونز میں تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات اب 26 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔
وزیر تعلیم کے مطابق تمام اسکول پیر، 27 جولائی 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔
سکینہ ایتو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محفوظ رہیں، محتاط رہیں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے تمام شہریوں کی اچھی صحت اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
طلباء کے لیے بڑی خبر: تعطیلات میں ایک ہفتے کی مزید توسیع