اننت ناگ میں 5کریشریونٹ بندکرنے کے احکامات صادر
اننت ناگ//ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے تحصیل اننت ناگ اور قاضی گنڈ میں غیر قانونی طور پر چلنے والے پانچ اسٹون کریشر فوری طور پر بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے سرکاری اورکاہچرائی زمین پر چل رہے ان کرشروں کا نوٹس لیتے ہوئے تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے دائرہ کار میں یہ یونٹ بند کریں۔ان دیہات کے باشندوں نے شکایت کی تھی کہ ان یونٹوں کے چلنے سے ملحقہ دریائوں اور ندیوں سے ریت ،باجری اوردیگر موادکو غیر قانونی طور پر نکالنے کو فروغ ملتا ہے ، جس سے کسانوں کو آبپاشی کی سہولت کم گئی ہے۔ڈاکٹر سنگلا نے ڈسٹرکٹ منرل آفیسر سے کہا کہ وہ ان یونٹوں کے مالکان کی طرف سے قابل ادائیگی رائلٹی کا حساب لگائیں اور سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کے پی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹو انجینئروں کو بھی ہدایات جاری کئے کہ ان یونٹوں کو فوری طور پر بجلی کی فراہمی بند کی جائے۔
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم فوت، آغا سید حسن کا اظہارتعزیت
سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے عراق کے بلند پایہ عالم دین آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شیعیان عالم بالخصوص امام خامنہ ای اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کی ہے ۔انہوںنے مرحوم کی گرانقدر دینی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم جیسی روحانی اور تقویٰ شعار شخصیت شیعیان عالم بالخصوص اہل عراق کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے ۔موصوف عراق میں آیت اللہ سیستانی کے بعد ہر دلعزیز علمی و روحانی شخصیت تھے جنہوں نے دینی تصانیف کی شکل میں شیعیان عالم کے لئے ایک انمول سرمایہ چھوڑا ہے۔
شراب کی فروخت کیلئے لائسنسوں کی تجدید , ایکسائز محکمہ نے اعتراضات طلب کئے
سرینگر// ایکسائز اینڈ ٹیکزیشن افسر سرینگر،بڈگام اورگاندربل ایکسائز رینج نے للت گرینڈ پیلس ، 09/JKEL-3A ، گپکار روڈ ، ویوانتا تاج ، 98جے کے ای ایل ، کرالہ سنگری مخالف چشم شاہی ،، کشمیر گالف کلب ، 17/ JKEL-7 ، مولانا آزاد روڈ، امر سنگھ کلب ، 18/JKEL-7 ، سونہ وار۔ سرینگر کلب ، 23/JKEL-7 ، دی بند ، سرینگر رائل اسپرنگ گالف کلب ، 14/JKEL-7 ، چشم شاہی سرینگر۔ ہائی لینڈر بار اینڈ ریسٹورنٹ ، 83/JKEL-4 ، ملحقہ سابقہ براڈ وے سنیما کمپلیکس ، سونہ وار اور لیک ویو بار اینڈ ریسٹورنٹ ، 121/JKEL-4 ، بلیوارڈ ، سرینگرمیںعوام کی طرف سے شراب کی فروخت کے لائسنس کی تجدید کے حوالے سے اعتراضات طلب کئے ہیں۔محکمہ نے کہا ہے کہ اعتراض اس نوٹس کے اجرا کی تاریخ سے ایک ماہ کی مدت کے اندر ایکسائز اینڈ ٹیکزیشن افسر ، سرینگر-بڈگام-گاندربل ایکسائز رینج کے دفتر میں دائر کیا جا سکتا ہے۔
نیشنل کانفرنس کا وانگنو خاندان سے اظہارِ یکجہتی
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انجینئر جاوید احمد وانگنو ساکن کاکہ سرائے کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،عرفان احمد شاہ اور سلمان علی ساگر نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کا ایک وفد بھی مرحوم کے گھرگیا اور وہاں پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ادھر علی محمد ساگر، مبارک گل اور غلام نبی شاہین نے شاہ محلہ نواب بازار کے خواجہ حبیب اللہ ساکن بژھ پورہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ۔
احسان پردیسی کی موسیٰ چکتان کے لواحقین سے تعزیت پرسی
نیوذ ڈیسک
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر صوبہ کشمیر احسان پردیسی نے چکتان کرگل جاکر پارٹی کے سینئر رکن مرحوم موسیٰ چکتان کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔ انہوں نے مرحوم کیلئے ایصال ثواب کی مجلس میں شرکت کی اور پارٹی قیادت ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور علی محمد ساگر کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔پارٹی کے سینئر لیڈر قمر علی آخون، ضلع صدر کرگل حنیفہ جان اور کرگل ہل کونسل کے ممبران جبکہ یوتھ نیشنل کانفرنس وسطی زون کے نائب صدر فاضل بٹ بھی پردیسی کے ہمراہ تھے۔
حضرت سید قمر الدینؒ کا عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا
سرینگر// بلند پائے ولی کامل حضرت سید قمر الدین صاحبؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کی صدارت مولانا خورشید احمد قانونگو نے انجام دی جنہوں نے مولود خوانی کی پیشوائی بھی کی ۔انہوں نے موجودہ مصائب سے نجات پانے کیلئے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی۔زیارت گاہ کے سجادہ نشین حاجی فاروق احمد قمری سمیت دیگر کئی عقیدتمندتقریب پر موجود تھے۔