رام بن میں گائو خانہ ڈھہ گیا | 2گھوڑوں سمیت 4مویشی ہلاک ،6زخمی
محمد تسکین
بانہال// رام بن کی پنچایت گام کے بیٹری چشمہ بستی میں اتوار کی علیٰ الصبح ہوئی بارشوں کے نتیجے میں ایک گاؤ خانہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2گھوڑے اور 2 بیل ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر6پالتو مویشی زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی رضاکار اور سماجی کارکن محمد رقیب نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے پنچھی رام ولد سنت رام ساکنہ حالہ ،اِندخانی بیٹری چشمہ تحصیل و ضلع رام بن کا ایک بڑا گاؤ خانہ بارشوں کی وجہ سے منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں گائو خانہ میں موجود تمام مویشی ملبے اور بھاری لکڑی کے نیچے دب گئے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پورے گاؤں کے لوگ وہاں پہنچے اور بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا ،لیکن تب تک ملبے کے نیچے 2 بیل اور 2گھوڑے آکر ہلاک ہوچکے تھے جبکہ چھ مویشی اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان میں سے چند کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے اس ناگہانی آفت کے نتیجے میں غریب کنبے کو پہنچے نقصان کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
چناب خطہ کی ادبی انجمنیں بھی رنجیدہ | ڈاکٹر عزیز حاجنی کے انتقال پر رنج غم کا اظہار
محمد تسکین
بانہال // چناب خطہ کے ادبی حلقوں میں اس وقت غم کی لہردوڑگئی جب وادی کشمیرکے دانشور کلچرل اکیڈمی کے سیکریٹری کئی کتابوں کے مصنف کے انتقال کی خبر پھیل گئی۔کاشر ادبی مرکز بانہال نے ڈاکٹر عزیز حاجنی کی رحلت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جان کر انتہائی دکھ اورصدمہ ہوا ہے کہ جموں و کشمیر کلچرل اکادمی کے سابق صدر ساہتیہ اکادمی کے کشمیری زبان کے کنوینیر ڈاکٹر عزیز حاجنی طویل علالت کے بعد زندگی کی جنگ ہار کر عالم بقا کی طرف مراجعت کر گئے۔ ایک بیان میں نامور ادیب شاعر ، سکالر اور کاشر ادبی مرکز بانہال کے صدر منشور بانہالی نے کہاہے کہ ڈاکٹر عزیز حاجنی کو مرحوم کا لفظ کہتے ہوئے زبان الفاظ کا ساتھ دینے سے کتراتی ہے اور دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کشمیری زبان کے ایک بے لوث بہی خواہ اور شیدائی کی حثیت سے ہمہ وقت سر گرم عمل رہے اور وادی اور بیرون وادی علاقہ جات میں اس حوالے سے پروگراموں کا اہتمام کراتے رہے۔کاشر ادبی مرکز بانہال اور وادی چناب کی جملہ ادبی تنظیمیں آپ کی رحلت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتی ہیں۔بومبرن باغ کاشر بزم ادب کے صدر محمد یوسف بٹ (بمبور) و جملہ اراکین نے اپنے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیری زبان کا ایک عظیم مرد مجاہد انتقال کرگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم عزیز حاجنی نے کشمیری زبان وادب کی ترقی اور ترویج کے لئے جس جانفشانی سے کام کیا ہے ،شاہد ہی کوئی فرد بشر ایسا کرسکتا ہے۔مرحوم حاجنی نے 15 جولائیء 2019کو بومبرن باغ کاشربزم ادب کی دعوت قبول کرتے ہوئے ساہتیہ اکیڈمی دہلی کیطرف سے بانہال کی وادی مہو کی سرزمین پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مہو میں پہلا تواریخی عظیم الشان ادبی تقریب کا انعقاد کرایا تھا۔اس تقریب میں حاجنی کے ہمراہ جن ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی ان میں منشور بانہالی، ظاہر بانہالی،شبیر حسین شبیر اور فاروق رفیع آ بادی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہارجہ رنبیر سنگھ کی 136ویں برسی | جے اینڈکے دھرمارتھ ٹرسٹ کا خراج تحسین
جموں //جے اینڈ کے دھرمارتھ ٹرسٹ نے مہاراجہ رنبیر سنگھ کو ان کی 136 ویں برسی پر رنبیرشور مندر میں منعقدہ تقریب کے دوران زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سکریٹری ڈاکٹر گوپال ،شرما اور جے اینڈ کے دھرمارتھ ٹرسٹ کے ایڈیشنل سکریٹری وریندر سنگھ جموال نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات کئے تھے ۔دریں اثنا ، ایڈوکیٹ اجے گنڈوترا ، صدر جموں و کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک ہینڈ آؤٹ میں مہاراجہ رنبیر سنگھ کی اپنی ریاست کے لوگوں کیلئے زندگی بھر کی شراکت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ رنبیر سنگھ نے ہماری تاریخ میں نمایاں شراکت کی ہے۔گنڈوترہ نے کہا کہ مہاراجہ رنبیر سنگھ ایک فارسی عالم تھے اور انہوں نے ریاست سے ناخواندگی کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی اور ان کے دور حکومت میں تعلیم کے فروغ کو بھرپور توجہ ملی۔ مزید یہ کہ اس نے کلاسیکی زبانوں جیسے فارسی کے مطالعہ کے ذریعے مذہبی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی۔ عربی اور سنسکرت ان مضامین کی تمام کلاسوں کے لیے تعلیم فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہوئے انہوں نے چند ریاستی اداروں جیسے رگھوناتھ مندر پاٹھشالا کو فنڈ دئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر تعطیل کامعاملہ | جموں میں ڈوگرہ فرنٹ کا احتجاج ، بی جے پی کی سخت تنقید
نیوز ڈیسک
جموں //مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کو سرکاری کیلنڈر میں شامل نہ کرنے کے خلاف جموں میں ڈوگرہ یوتھ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی موقع پرست سیاست بے نقاب ہو گئی ہے ۔ جموںمیں ہو رہے احتجاج کی قیادت بھانو پرتاپ سنگھ گوریا نے پرتاپ سنگھ جموال کی نگرانی میں کی۔اس دوران کارکنوں نے بی جے پی اور انتظامیہ کے پتلے بھی نذر آتش کئے تاکہ جموں خطے کے آخری ڈوگرہ حکمران کی سالگرہ کو فہرست میں شامل کرنے کے مطالبے کو ’’نظر انداز‘‘نہ کیا جائے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرتاپ سنگھ جموال نے کہا کہ2021.22 کے کلینڈر میں آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کی جموں کی عوام شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی ڈگروں کے جزبات کے ساتھ استحصال کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے نے بی جے پی کی موقع پرست سیاست کو بے نقاب کر دیا ہے ۔پرتاپ نے LG پر زور دیا کہ وہ 23 ستمبر کوہری سنگھ کی سالگرہ پر ڈوگرہ حکمران کے احترام کے طور پر عام تعطیل کا اعلان کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رام بن میں قومی لوک عدالت | 1358 مقدمات ابھارے گئے
ایم ایم پرویز
را م بن //ڈ سٹر کٹ لیگل سر وسز ا تھا ر ٹی ر ا م بن نے سنیچر کو پر نسپل ڈ سٹر کٹ ا ینڈ سیشن جج حق نوا زز رگر جو ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی رام بن کے چیئرمین بھی ہیں نے جموں وکشمیر یو ٹی لیگل سروسز اتھارٹی کی ہدایات پر سنیچر وار کو قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا۔ مذکورہ قومی لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے 1645 مقدمات اٹھائے گئے اور 1358 مقدمات کا تصفیہ کیا گیا۔ ایم اے سی ٹی کیسز میں 97,74,903 دیا گیا اور دیگر معاملات میں 192150 روپے کمپاؤنڈنگ جرمانہ کے طور پر وصول کئے گئے اور بینک ریکوری کیسز میں1,92,150 روپے دیئے گئے۔حوالہ شدہ معاملات کے حل کیلئے چھ بنچ تشکیل دئے گئے تھے۔ لوک عدالت کے پہلے بینچ کی صدارت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رام بن حق نواز زرگر نے کی جن کی مدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریندر سنگھ فاسٹ ٹریک کورٹ رام بن نے کی۔ لوک عدالت کے دوسرے بینچ کی صدارت سب جج سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پوجا گپتا نے کی جن کی مدد منصف جے ایم آئی سی رام بن اروسا چودھری اور اسسٹنٹ لیبر کمشنر رام بن انگریز سنگھ نے کی نے کی ۔
گول میںنیشنل کانفرنس کا ماہانہ اجلاس | لیڈران کا پارٹی کومضبوط بنانے پر زور
زاہد بشیر
گول //گول میں نیشنل کانفرنس کا ماہانہ اجلاس طارق پلازہ میںمنعقد ہوا جس میں گول سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی، وہیں اس میں ایک منفرد مقام یہ بھی رہا کہ اس میٹنگ میں پارٹی کے بنیادی بزرگ کار کنوں نے بھی حصہ لیا ۔ اس میٹنگ کی صدارت ڈی ڈی سی چیئر پرسن ضلع رام بن و نیشنل کانفرنس کی ضلع صدر ڈاکٹر شمشادہ شان نے کیا۔ اس موقعہ پر پارٹی کے بلاک صدر احدا للہ نائیک، نوجوان یوتھ لیڈر مسیح الدین نائیک، مختیار احمد بٹ ، کے علاوہ پرانے بزرگ کار کنان غلام عباس بیگ ، عبدالمجید وانی ، لال من ، عبدالرشید لوہار کے علاوہ دوسرے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر اجلاس میں گول سب ڈویژن میں نئی پارٹیوں کے داخلے پر مقررین نے سخت تنقید کا نشانے بناتے ہوئے پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ پہلے ان لوگوں نے نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں میں مستقل کرنے کے جھانسے دے کر اکھسایا اور کئی سالوں تک پوری ریاست جموںو کشمیر میں اپنا لوہا منوایا اور اپنا بھر پور فائدہ اُٹھایااو ران ہی نوجوانوں کو سیاسی پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ گول کے نوجوان ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے کیونکہ اگر لو گ اتنے طاقتور تھے تو سالوں سے ان کو کیوں آج کل کرتے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن گول میں اٹھارہ سالوں سے کام رکھے پڑے ہیں اور جو نیشنل کانفرنس نے یہاں پروجیکٹ دئے تھے ان کی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور امید ہے کہ جلد یہاں گول سب ڈویژن میں ترقیاتی کام ہوں گے ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر شمشادہ شان نے نیشنل کانفرنس کے کار کنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے زمینی سطح پر کام کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تال میل رکھیں۔ انہوں نے کار کنوں پر زور دیا کہ پنچایت سطح پرکمیٹیاں تشکیل دیں بالخصوص مہلا ونگ کی یہاں اشد ضرورت ہے اور اس کا کام ایک دو دن کے اندر اندر کیا جانا مقصود ہے ۔ ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ گول کے گھوڑا گلی کے لئے پچاس لاکھ روپے فنڈس واگزار ہوئے ہیں اور تتا پانی کے لئے ایک کروڈ ساٹھ لاکھ روپے کا پروجیکٹ دیا گیا ہے۔ڈاکٹرشمشادہ شان نے کہا کہ گاندھری ، کھڑی ، ترہگام وغیرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے پروجیکٹ دئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایپکس بجٹ ہم زمینی سطح پر لائیں گے تا کہ لوگوں کو لگے کہ زمینی سطح پر تعمیروترقیاتی کام شرو ع ہونے لگے ۔ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ تھری ٹائر سسٹم کے تحت کام کریں کیونکہ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، سرپنچ یہ انتظامیہ اور عوام کے بیچ پل کا کام کرتے ہیں کیونکہ یہی لوگ زمینی سطح پر عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس سسٹم کو کامیاب بنانے کے لئے اس پر عمل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الطاف بخاری کاآج کشتواڑ دورہ
عاصف بٹ
کشتواڑ//جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری آج کشتواڑ کے ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ پارٹی ورکروں سے خطاب کریں گے۔ الطاف بخاری چوگن ہوٹل میں پارٹی ورکروں سے بھی ملیں گے۔ پارٹی بننے کے بعد انکا کشتواڑ کا یہ پہلا دورہ ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کورونا وائرس
جموں میں 24گھنٹوں کے دوران 16نئے مثبت معاملات درج
نیوز ڈیسک
جموں //حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے105نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے16کا تعلق جموں صوبے سے ہے ۔اس دوران وائرس سے 02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس میں ایک کا تعلق جموں صوبہ اور ایک کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے ۔اِس کے علاوہ جموں میںزائد اَز 18 برس عمر کی 73.40 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اِس دوران جموں صوبے میں19افرادشفایاب ہوئے ہیں ۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا ہے کہ جموں خطہ میں اب تک وائر س کے 53,067مثبت معاملات پائے گئے ہیں(03نئے معاملے سمیت ) جن میں48سرگرم معاملات ہیںاور51,877صحت یاب ہوئے ہیںاور1,142کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپو ر ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 11,389ہوئی ہیںجن میں سے07مریض سرگرم ہیں اور 11,245 صحتیا ب ہوئے ہیں اور137کی موت واقعی ہوئی ہے۔راجو ری ضلع میں کورونا کے اب تک11,125 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے25معاملات سرگرم ہیںاور10,864اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ236کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں7,668 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے58معاملات سرگرم ہیںاور7,479اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ131کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھو عہ میں9,287معاملات سامنے آئے ہیںجن میں9,135اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 151کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 7,138معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 05سرگرم معاملات ہیں اور7,013شفایاب ہوئے ہیں جبکہ120کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کشتوا ڑ میں4,797معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں14معاملے سرگرم ہیں اور 4,739اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ44کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح پونچھ میں6,334معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 13سرگرم معاملات ہیں جبکہ6,224مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 97کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع رام بن میں6,006معاملات سامنے آئے ہیں جن میں08معاملات سرگرم ہے۔5,931شفایاب ہوئے ہیں جبکہ67کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی6,490معاملات سامنے آئے ہیں جن میں46معاملات سرگرم ہے اور6,401مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 43کی موت واقع ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ پشو پالن نے رام بن میں ٹیکہ کاری کیمپ لگائے
رام بن // محکمہ پشو پالن نے رام بن ضلع کے بانہال ، گندھری ، اْکھڑال اور رامسو میں ویکسینیشن کیمپ لگائے اس دوران مویشی پالن والوں میں آگاہی بھی فراہم کی گئی ۔’زونوٹک ‘بیماری کے خلاف جاری ایک ٹیکا کاری مہم میں بہت سے میویشوں کو ٹیکے لگائے گئے تاکہ وہ بیماریوں سے بچ سکیں ۔یہ کیمپ چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر بھارت بھوشن کی رہنمائی میں منعقد ہوئے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے مویشیوں کے ساتھ ان کو ٹیکے لگانے کے لیے پہنچی تھی۔کیمپوں کے دوران محکمہ کے عملہ نے لوگوں کو مویشویوں میں لگنے والی بیماروں سے انہیں آگاہ کیا ۔ اس دوران ڈاکٹروں نے کسانوں میں مویشیوں کیلئے مفت ادویات بھی تقسیم کیں اور یہ بھی بتایا کہ اس سکیم کے تحت 4-8 ماہ کی تمام بچھڑے ویکسینیشن کے اہل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
MARSHAL ARAT NEWS
فوج نے بٹوٹ میں مارشل آرٹ پروگرام کا انعقاد کیا
ایم ایم پر ویز
را م بن // اتوار کو فوج نے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول بٹوٹ میں روایتی مارشل
آرٹ کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پرو گرام میں شوپیاں اسکائی مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے 20 بچوں کا ایک گروپ جس میں 6 لڑکیاں شامل تھی نے شرکت کی اور انہوں نے سامعین کے سامنے اپنے دفاع کے مختلف کارنامے دکھائے۔ایسوسی ایشن کے کوچ کے مطابق سیلف ڈیفنس کھیلوں کی شرعات کشمیر کے پامپور سے شر وع ہوئی تھی۔بھارتی فو ج نے گز شتہ ہفتہ کھڑ ی اور رام بن میںاسی طرح کے پروگرام منعقد کئے ہیں اور اسے بچوں خاص طور پر لڑکیوں نے اپنی حفاظت کے لیے بلکہ ایک کھیل کے طور پر شروع کیا ہے جسے بین الاقوامی پہچان ملنا شروع ہو گئی ہے ۔