اسسٹنٹ سٹور کیپر و کلرک آسامیوں کیلئے
کونسلنگ او ر دستاویزات کی جانچ کیلئے نیا شیڈول جاری
جموں //جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ نے اسسٹنٹ سٹور کیپر و کلرک آسامیوں ( خوراک ، سول سپلائی اور امور صارفین محکمہ ) ڈویژنل کیڈر کشمیر کیلئے کونسلنگ اور دستاویزات کی جانچ جو 6 اور 7 دسمبر 2018 کو منعقد ہونے والی تھی کا نیا شیڈول جاری کیا ہے ۔ جے کے ایس ایس بی کے پی آر او ملک سہیل کے مطابق جن امیدواروں کی کونسلنگ اور دستاویزات کی جانچ 6 دسمبر 2018 کو منعقد ہونے والی تھی وہ اب 21 دسمبر 2018 کو سنٹرل آفس ( کیمپ ) جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ زم زم کمپلیکس رام باغ سرینگر میں صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہو گی ۔ اسی طرح جن شارٹ لسٹ کئے گئے اُمیدواروں کی کونسلنگ اور دستاویزات کی جانچ 7 دسمبر 2018 کو منعقد ہونے والی تھی وہ اب اسی مقام اور وقت پر 22 دسمبر 2018 کو منعقد ہو گی ۔ انہوں نے متعلقہ امیدواروں کو اطلاع دی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق کونسلنگ اور دستاویزات کی جانچ کیلئے حاضر ہو جائیں ۔
محکمہ تعلیم کی تعزیتی میٹنگ
جموں/ محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے انڈر سیکرٹری محمد یعقوب ملک کی والدہ کے اِنتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔تعزیتی میٹنگ کے دوران مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
کے ۔ وِجے کمار 6؍دسمبر کو عوامی شکایات سنیں گے
جموں/ گورنر کے مشیر کے۔ وِجے کمار 6؍ دسمبر کو بینکٹ ہال کنال روڑ جموں میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کی شکایات سنیں گے۔ خواہشمند افراد اور وفود بینکٹ ہال کنال روڑ میں مشیر موصوف سے صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک ملاقات کرسکتے ہیں۔
چمپارینہ پنچایت بگانی وارڈنمبر2سے پنچ منتخب
جموں//تحصیل بھلوال کی بلاک متھوارکی پنچایتوں میں پانچویں مرحلے کے تحت منعقدہوئے پنچایتی انتخابات میں لوگوں نے جوش وجذبے کے ساتھ حق رائے دہی کااستعمال کیااوراپنی پسندکے پنچوں اورسرپنچوں کاانتخاب عمل میں لایا۔پنچایت بگانی کی وارڈنمبر2 محلہ پنچایت گھر،پنچایت حلقہ بگانی میں چمپارینہ نے بھاری اکثریت سے پنچ کے طورپرکامیابی حاصل کی ہے۔اس وارڈکے لوگوں نے جوش وجذبے کے ساتھ چمپارینہ کے حق میں ووٹ دے کران پراعتمادظاہرکیاہے ۔اس سلسلے میں چمپارینہ کے حمایتیوں نے کہاہے کہ چمپارینہ ایک قابل اُمیدوارتھیں اس لیے ان کے حق میں وارڈکے بیشترلوگوں نے ووٹ دیا۔انہوں نے کہاکہ چمپارینہ نے لوگوں کویقین دلایاہے کہ وہ ان کااعتمادبرقراررکھتے ہوئے وارڈنمبر2 پنچایت بگانی کومثالی اورماڈل وارڈبنائیں گی ۔چمپارینہ نے وارڈکے تمام ووٹروں اورحمایتیوں کاشکریہ ادکیاہے اوریقین دلایاہے کہ وہ ان کے اعتمادکوبرقراررکھیں گی اوران کی توقعات پرپورااترنے کی ہرممکن کوشش کریں گی۔
گورنر کا شیخ محمد عبداللہ کو خراج
جموں/ گورنر ستیہ پال ملک نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے جنم دِن کے موقعہ پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے ریاست جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں جو رول ادا کیا ہے اُسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ شیخ محمد عبداللہ عوامی حلقوں میں کافی مقبول تھے اور انہوں نے سماجی اصلاحات کے لئے کام کرتے ہوئے پچھڑے ہوئے طبقوں کی فلاح و بہبود پر خاص توجہ مرکوز کی ۔گورنر نے کہا ہے کہ جمہوری اداروں کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنا مرحوم کے تئیں خراج عقیدت کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
جنوبی ایشیاء کومیوزک اورآرٹسٹوں کیلئے اہمپلیٹ فارم بنادیا
نئی دہلی//ساون میڈیا،جوریلائنس انڈسٹریز کی ایک اکائی ہے سٹریمنگ اورانٹرننگ منٹ کے ساتھ ساتھ آرٹسٹ پلیٹ فارم کے سلسلے میں بڑابرانڈ ہے اورآفیشل انٹی گریشن ،جیومیوزک کاٹاپ پلیٹ فارم ساون بن چکا ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ نئی انٹی گریٹڈ JioSaavn app تمام سٹوروں بشمول جیوایپ سٹور،آن جیوفون کے ساتھ ساتھ www.jio.com/jiosaavnپردستیاب ہے۔نئیJioSaavn app نے میوزک کے میدان میں صارفین کیلئے موزوں آفرلائے ہیں اوران میں کنسرٹ اورلائیوایونٹس کے ساتھ ساتھ ایکلیوسیوویڈیوزبھی آئندہ کچھ مہینوں میں شامل ہورہے ہیں۔بیان میں کہاگیاہے کہ مارچ 2018 میں ریلائنس انڈسٹریز نے Saavn ایپ لانچ کی تھی جس نے ریکارڈقائم کیاہے۔ا س حوالے سے ریلائنس جیوکے ڈائریکٹرآکاش امبانی نے اس حصولیابی پرخوشی کااظہارکیاہے۔ ساون کوفائونڈرس رشی ملہوترہ ،پرم دیپ سنگھ اورونودھ بٹ نے 200 سے زائدملازمین میں صلاحتیں پیداکی ہیں۔
سنٹرل یونیورسٹی جموں میں NPTEL سے متعلق بیداری ورکشاپ
جموں //سنٹرل یونیورسٹی جموں میں ایک روزہ این پی ٹی ایل ای ایل بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے 105 مندوبین نے شرکت کی۔ورکشاپ کے انعقادکامقصد این پی ٹی ای ایل آن لائن کورسزاوراین پی ٹی ای ایل لوکل چیپٹرکے نظریہ اورNPTEL کے بارے میں جانکاری فراہم کرناتھا۔اس دوران ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کی صدارت وانس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی جموں پروفیسردیوآنندنے کی ۔اپنے خطاب میں پروفیسردیوآنندنے منتظمین کواہم موضوع پرورکشاپ کے انعقادکیلئے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ NPTEL سے مرکزی حکومت کے ڈیجٹل انڈیاکوتقویت ملے گی اورخطہ کے نوجوان دستیاب پلیٹ فارم سے آن لائن کورسزکے ذریعے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔اس موقعہ پر ڈاکٹرجے یان بالیا(ایس پی اوسی ) ،پروفیسرستیاکی رائے ،نیشنل کوآرڈی نیٹر ،این پی ٹی ای ایل ،انگناسین گپتااوراجے (آئی آئی ٹی کانپور) بھی موجودتھے۔ورکشاپ میں پروفیسرستیاکی رائے کلیدی ریسورس پرسن تھے۔انہوں نے شرکاء کونیشنل پروگرام آن ٹیکنالوجی انہانسڈ لرننگ کے اغراض ومقصدبیان کیے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک خودتعلیم حاصل کرنے کاپروگرام ہے ۔انگناسین گپتانے بھی ایس پی اوسی (سنگل پوائنٹ آف کانٹیکٹ ) کے رول کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔ورکشاپ کے اختتام پرپروفیسرستیارام اوران کے رفقاء نے بھی خیالات کااظہارکیااورشکریہ کی تحریک ڈاکٹرریتوبخشی نے پیش کی۔
آرمڈفورسزفلیگ ڈے کے تحت مختلف سرگرمیاں
سینک ویلفیئربورڈ کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں جاری
جموں//7 دسمبر کوہندوستان میں آرمڈفورسزفلیگ ڈے کے طورپرمنایاجاتاہے جس میں شہری آرمڈفورسزکے تئیں یکجہتی اورجانوں کانذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔سینک ویلفیئربورڈ نے مختلف محکمہ جات اوراین جی اوزوشہریوں کے اشتراک سے آرمڈفورسزڈے منانے کیلئے پروگرام تشکیل دیئے ہیں ۔اس سلسلے میں بڑی تقریب ابھینوتھیٹرجموں میں منعقدہوگی جس میں ریاستی گورنرمہمان خصوصی ہوں گے۔ اس دوران پروگرام میں ڈیوٹی کے دوران جانوں کانذرانہ ملک کے تحفظ کیلئے دینے والوں کے کنبوں کوتوصیفی اسنادعطاکی جائیں گی اوران کیلئے بہبودسکیموں کواُجاگرکیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق 1250 سکولوں کے اڑھائی لاکھ طلباء میں سے فائنل حب الوطنی گیت کومنتخب کیاجائے گا۔اس دوران سینک بورڈ کومحکمہ تعلیم کاتعاون حاصل ہے اوراس دوران پینٹک مقابلے ،مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقدہوں گے۔حب الوطنی سے متعلق مختلف تقریبات کاانعقادکیاجائے گا۔قبل ازیں جے کے پبلک سکول میں کوئزمقابلہ ’دیش کے رکشک ‘موضوع کے تحت منعقدہوا۔ڈائریکٹرراجیہ سینک بورڈ چیئرمین نے پرنسپل جے کے پبلک سکول کاکوئزمقابلہ منعقدکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس مقابلے میں پہلی پوزیشن جودھامل پبلک سکول، دوسری پوزیشن جے کے پبلک سکول اورتیسری پوزیشن اے پی ایس نگروٹہ اورچوتھی پوزیشن اے پی ایس دومانہ نے حاصل کی۔
بی جے پی کارپوریٹر کیخلاف صفائی ملازمین کا احتجاج
یو این آئی
جموں // جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں منگل کے روز صفائی ملازمین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی نو منتخب مونسپل کا رپوریٹر کے خلاف زبردست احتجا ج کیا ۔منگل کے روز جموں کے روپ نگر میں سینکڑوں کی تعداد میں صفائی ملازمین نے بی جے پی کی نومنتخب مونسپل کار پوریٹر ترپتا دیوی کے خلاف نعرے بازی کی ۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی نومنتخبہ مونسپل کا رپوریٹر ترپتا دیوی صفائی ملازمین کو گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل تنگ طلب کر رہی ہے جس کی وجہ سے صفائی ملازمین آج سڑکوں پر اُترنے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں ۔صفائی ملازمین کا الزام ہے نو منتخب مونسپل کارپوریٹرہمیں روزانہ اپنے گھر میں حاضری دینے کے لئے کہتی ہیں ،ہم وہاں ہی حاضردیں گے جہاں اتنے سالوں حاضری دے رہے ہیں اور ہم کسی گھر میں حاضری دینے کے لئے جا سکتے ۔صفائی ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں اسی طرح پریشان کیا گیا تو کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے ۔
ایم آر مہم 15 دسمبر تک جاری رہے گی
ریاست نے97 فیصد ایمونائزیشن ریکارڈ کی:اتل ڈلو
جموں//ریاست جموں وکشمیر میں جاری میزلز۔ روبیلا ویکسینیشن مہم کے دوران9 ماہ سے15 سال کے بچوں کے لئے97 فیصد ایمونائزیشن کی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس بات کا اظہار پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اتل ڈُلو کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیا جو اس مہم کے تحت حاصل حصولیابی کا جائیزہ لینے کی غرض سے طلب کی گئی تھی۔ مہم ریاست میں24 ستمبر2018 کو شروع کی گئی تھی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کشمیر صوبے میں99 فیصد جبکہ جموں صوبے میں94 فیصد ایمونائزیشن ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ ایمونائزیشن افسر ڈاکٹر قاضی ہارون نے مہم سے متعلق کئی پہلوؤں کو پاور پوائنٹ پریذنٹیشن کے ذریعے اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے مزید ایم آر ویکسینز کی ضرورت ہے۔شوپیاں، پونچھ ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں مہم کی کارکردگی میں سست روی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اتل ڈُلو نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ نشانوں کو پورا کرنے کے لئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم صد فیصد نشانہ حاصل کرنے کے لئے15 دسمبر2018 تک جاری رہے گی۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام کے تحت اپنے بچوں کو ٹیکے لگانے کو یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر فیملی ویلفئیر ایم سی ایچ اینڈ ایمونائزیشن ڈاکٹر ارون شرما،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سمیر مٹو اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
کیول کمار شرما نے جموں میں عوامی شکایات سنیں
جموں //جے اینڈ کے گورنرز گریوونس سیل کے تحت گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے یہاں بینکٹ ہال کنال روڈ میں عوامی شکائیتوں کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا یہاں کئی عوامی وفود اور افراد اُن سے ملے اور انہیں اپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے ۔ کیمپ کے دوران 120 اشخاص بشمول 35 وفود مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور انہیں معیاد بند طریقے سے اپنے مسائل کا حل طلب کیا۔ چئیر پرسن نیشنل فیڈریشن آف دی بلائینڈ پروفیسر کُسم لتا ملک ، پرنسپل لوئیس بریل میموریل ریذیڈینشل سکول برائے نابینا بچیاں روپ نگر نے متعلقہ سکول کو بارھویں جماعت تک اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جے اینڈ کے فنڈ آرگنائیزیشن کے کمپائیلر ایسپائیرنٹس کا ایک وفد بھی مشیر موصوف سے ملاقی ہوا ور خالی پڑی آسامیوں کو پُر کرنے کی درخواست کی ۔ درگا نگر ویلفئیر کمیٹی کا ایک ڈیلی گیشن مشیر موصوف سے ملاقی ہوا اور اپنی کالونی میں پانی کی سپلائی سے متعلق مطالبہ پیش کیا ۔ کیول کمار شرما نے تمام وفود اور افراد کو یقین دلایا کہ گورنر انتظامیہ اُن کے جائیز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پُورا کرے گی ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو چند معاملات کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی ۔ صوبائی کمشنر جموں سنجیو کمار ، کمشنر جے ایم سی اروند کوتوال ، وی سی جے ڈی اے پی ایس راٹھور ، چیف انجینئر سدھیر شاہ ، سدھیر گپتا کے علاوہ سیکرٹری جے ڈی اے شکائتی کیمپ میں موجود تھے ۔
پلاسٹک کی ڈسپوزل چیزوں کے استعمال پرپابندی عائدکرنے کامنصوبہ زیرغور
یوگیش سگوترہ
جموں//جموں وکشمیرمیں ماحولیاتی آلودگی میں آئے روزہورہے اضافے کے پیش نظر ماحولیات کے تحفظ کے سلسلہ میںریاستی حکومت پلاسٹک کی ایسی چیزوں جوصرف ایک مرتبہ استعمال میں لائی جاتی ہیںکے استعمال پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہی ہے۔کشمیرعظمیٰ کے معتبرذرائع کے مطابق ریاستی حکومت پلاسٹک سے بنے ڈسپوزل کپوں، گلاسوں، پلیٹوں ،پیالوں وغیرہ جوصرف ایک مرتبہ استعمال میں لائے جاتے ہیں کے استعمال پرمرحلہ وارطریقے سے پابندی عائدکرنے کامنصوبہ رکھتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایگزیکٹیوڈیپارٹمنٹ نے ایک قراردادپاس کی ہے جس کے تحت ایک مرتبہ استعمال میں لائی جانے والی پلاسٹک کی چیزوں بشمول پانی کی بوتل اورڈسپوزل کپوں ،پلیٹ ،پیالوں وغیرہ کے استعمال میں پابندی عائدکرنے کے سلسلہ میں ایس آراوتیارکیاگیاہے۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے پلاسٹک کی چیزوں کے بجائے ان کے بدلے دوسری چیزوں کے استعمال سے متعلق بیداری مہم بھی چلائی جائے گی۔منوج کماردویدی ،کمشنرسیکریٹری فاریسٹ ،اینوائرنمنٹ اینڈایکالوجی ڈیپارٹمنٹ نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ ماضی میں ہرتقریب میں سٹیل اوردیگردھاتی برتن استعمال ہوتے تھے لیکن اب ان کی جگہ ڈسپوزل پلاسٹک کپوں،پلیٹوں اورگلاسوں نے لے لی ہے۔انہوں نے کہاکہ تقریب کے بعدپلاسٹک کی ڈسپوزل چیزوں کابہت بڑاڈھیرجمع ہوجاتاہے جوماحولیات کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ ماحولیات کوبہتربنانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ انتظامیہ پلاسٹک کی چیزوں پرپابندی عائد کرنے کیلئے پالیسی لے کرسامنے آئے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی میٹنگوں اورکانفرنسوں میں پلاسٹک کے بجائے سٹیل کی چیزوں کااستعمال شروع کیاہے اورتمام محکمہ جات کوہدایات ہیں کہ وہ پلاسٹک کی چیزوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے لگ بھگ 20 ریاستوں میں پلاسٹک کی چیزوں کے استعمال پرجزوی یاکلی طورپرپابندی عائدکی گئی ہے۔سنٹرل پولیوشن کنٹرل بورڈ انڈیاکے مطابق 10ہزارٹن پلاسٹک روزانہ جمع ہوتاہے ۔