صنعتوں کے فروغ کیلئے بڑا قدم
نارتھ ایسٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ پیکیج کو ریاست تک وسعت دی گئی
جموں//جموں کشمیر میں تیز تر صنعتکاری اور اقتصادی ترق کی کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم قدم کے طور پر مرکزی سرکار کے انڈسٹریل پالیسی اینڈ پرموشن محکمہ نے نارتھ ایسٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کو دئیے جانے والے تمام مراعات کا دائرہ کار جموں کشمیر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق جون 2017 تک جموں کشمیر میں نئے قایم کئے گئے صنعتی یونٹوں کو بھی شمال مشرقی ریاستوں کی طرز پر مراعات دئیے جاتے تھے تا ہم جموں کشمیر میں 2017 میں ایک نئی سکیم متعارف کی گئی جس کے ذریعے سے شمال مشرق ریاستوں کے صرف تین فوائد ہی جموں کشمیر تک بڑھائے گئے ۔ ترجمان نے کہا کہ ان میں 30 فیصد کیپٹل انویسٹمنٹ انسینٹو ، تین فیصد انٹرسٹ انسینٹو اور پانچ برس کیلئے انشورنس انسینٹو شامل ہیں ۔ جبکہ شمال مشرق کو دئیے جانے والے جی ایس ٹی ادائیگی ، انکم ٹیکس ادائیگی ، ٹرانسپورٹ اور ایمپلایمنٹ مراعات جموں کشمیر کو نہیں دئیے جاتے تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ سبھی مراعات ریاست میں نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے کافی اہم ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ گورنر ستیہ پال ملک کی ذاتی کاوشوں اور ریاست کے انڈسٹریز محکمے کی مرکزی وزارتوں کے ساتھ مراسلت کے بعد مرکزی سرکار نے بلاآکر نارتھ ایسٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ پیکج کو جموں کشمیر تک بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اس عمل کو منظوری دی گئی ۔ کلیدی نوعیت کے اضافی مراعات میں 5 برس تک سی جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی کے تحت جی ایس ٹی کی ادائیگی ، پانچ برسوں تک انکم ٹیکس کی ادائیگی ، ٹرانسپورٹ پر مراعات اور کئی دیگر فوائد شامل ہیں ۔ اس فیصلے سے چیمبر آف کامرس جموں کشمیر اور سرمایہ کاروں کی دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس قدم سے ریاست میں ایک طرف سرمایہ کار ی کے عمل کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہو گا اور دوسری طرف مقامی نوجوانوں کیلئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے بھی پیدا ہوں گے ۔
ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کااظہارتعزیت
جموں// کشمیر اکنامک الائنس کے چیئر مین اور کشمیر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد کے والد کے انتقال کر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر قیوم وانی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی سادگی اور سماج کے پسماندہ طبقہ کی خدمت میں بسر کی ۔انہوں نے مرحوم کیلئے دعا مغفرت بھی کی ۔اسی دوران ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک وفدنے سنیئر نائب صدر فیاض احمد شبنم کی قیادت میں مرحوم کے گھر جا کر لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہا ر کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔اسی دوران ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر نے روز نامہ عقاب کے مدیر اعلیٰ منظور انجم کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعام مغفرت کی ۔انہوں نے ایڈیٹر صوبائی کشمیر نظیر احمد وانی اور ایڈیٹر بہاری کشمیر نظیر احمد بخاری کے بردار نسبتی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔اس سلسلہ میں جموں میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اراکین نے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا فانی سے کوچ کر نے والوں کی رح کیلئے دعامغفرت کی ۔عبدالقیوم وانی کی قیادت میں منعقد کی گئی اس تعزیتی میٹنگ میں خورشید احمد بٹ ،حاجی بشیر احمد ،سعید وجاہت دورانی ،منظور احمد پمپوری ،خالد محمود خان ،ڈاکٹر منظور ،گنیش کھجوریہ ،محمد افصل بٹ ودیگران بھی موجود تھے ۔
بسوہلی بلاک میں خواتین کی بیداری کاکیمپ منعقد
کٹھوعہ //جموں وکشمیر سٹیٹ وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے بسولی بلاک کے پلکھ گائوں میں خواتین کیلئے ایک بیداری پروگرام کااہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پرورگرام کے دوران مذکورہ علا قہ کی خواتین کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں بیدار کیا گیا ۔اس بیدار پروگرام میں گورنمنٹ مڈل سکول کے ٹیچر امریش شرما بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ڈسٹر کٹ وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے بولتے ہوئے کلدیپ سنگھ پٹھانیہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے شروع NMDFC،NBCFDC ودیگر اسکیموں اور ایجوکیشن لون اسکیم کے بارے میں خواتین کو جانکاری فراہم کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں آگے آکر مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر یں ۔اس بیداری کیمپ میں خواتین کے علا وہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے روئی شرما ،سنیتا کمار ،رنیو منہاس سماجی کارکن و دیگران بھی موجود تھے ۔
لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن نے گورنر کے مشیر کو یاداشت پیش کی
جموں //آل جموں وکشمیر لو پید ایمپلائز فیڈریشن کے ایک وفد نے اپنے مسائل و مانگوں پر مشتمل ایک یاداشت ریاستی گورنر کے مشیر کے کے شرما کو پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق لو پید ایمپلائز فیڈریشن کے صدر عبدالمجید خان کی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی گور نر کے مشیر سے ملاقات کر کے مذکورہ ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کی مانگوں کے سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی ۔وفد نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین پنشنروں کو 2006سے قبل کے بقایا جات کی ادائیگی کے علا وہ محکمہ بھیڑ پالن ،پشو پالن ،اکائونٹس ودیگر محکموں کے سبکدوش ملازمین کو پنشن سے متعلق مسائل کو حل کر نے وغیرہ کی مانگ کی ۔ریاستی گورنر کیلئے پیش کی گئی یاداشت میں مذکورہ وفد نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے علا وہ رہبر تعلیم ٹیچروں کو درپیش مسائل کو بھی حل کیا جائے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو دئیے جارہے میڈیکل الائونس کو 300سے بڑھا کر 1000کیا جائے تاکہ ملازمین کود رپیش مسائل کو حل کیا جاسکے ۔آل جموں وکشمیر لو پید ایمپلائز فیڈریشن کے صدر نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی مانگوں کو ترجیح بنیادوں پر پورا کیا جائے ۔
نہرو یوا کیندر نے ٹور نامنٹ کا اہتمام کیا
جموں //نہرو یوا کیندر نے جموں کے نگروٹہ بلاک میں کھیلوں کے ایک ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ۔بھارتی فائونڈیشن کے اشتراک سے منعقد کئے گئے اس ٹورنامنٹ میں ایس ایچ ائو نگروٹہ دیپک بٹھانیہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا وہ سرپنچ کشور شرما ،سماجی کارکن گھوتم شرما ،کنچن شرما ودیگران بھی موجود تھے ۔اس ٹورنامنٹ کے دوران کبڈی ،کھو کھو ،بیڈ منٹن وغیرہ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اس موقعہ پر بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
دہلی پبلک سکول نے بچوں کو ایکویریم کا دورہ کروایا
نیوز ڈیسک
جموں //دہلی بپلک سکول ناگبانی نے پری نرسری کے بچوں کو ایکویریم کا دورہ کروایا ۔اس دورے کا اصل مقصد ان طلباء کو مچھلیوں کی مختلف نسلوںاور ان کی طرز زندگی کے بارے میں جانکاری فراہم کر نا تھا ۔اس دوران مذکورہ ایکویریم میںپانی میں پائے جانے والے جاندار چیزوں اور ان پر کی جانے والی تحقیق کے بارے میں طلباء کو جانکاری فراہم کی گئی ۔سکول منتظمین کے مطابق اس طرح کے دوروں سے طلباء کو مختلف جانداروں کی طرز زندگی ودیگر معلومات دی جاتی ہے تاکہ ان کے علم میں زیادہ اضافہ ہو سکے ۔
بچہ مزدوری کیخلاف کاروائی
ادہم پور میں 3بچوں کو بچا لیا گیا
نیوز ڈیسک
جموں //ضلع انتظامیہ ادہم پور نے بچہ مزدوری کیخلاف مہم شروع کر تے ہوئے 3 بچوں سے مزدوری کروانے کے سلسلہ میں قانونی کاروائی عمل میں لائی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کی بچائو ٹیم نے چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بیر ما پل اور آس پاس کے علا قوں میں کاروائی کے دوران 3بچوں کو بچا لیا ۔ان میں سے 1بچے کو چوپڑہ شاپ اور دیگر 2کو بیر ما پل کے بازیاب کروایا گیا ۔ان بچوں کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ہے تاکہ ان کی باز آباد کاری عمل میں لائی جاسکے ۔یاد رہے ضلع میں اس سلسلہ میں ڈی سی کی جانب سے بچائو ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں کئی محکموں کے آفیسران موجود ہیں ۔
کسانوں کے معیارِ زندگی میں جدید ٹیکنالوجی سے بہتری لائی جائیگی :سامون
میراں صاحب جموں میں مویشیوں سے متعلق ایک بیداری کیمپ کا افتتاح کیا
جموں//پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سائینسدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر کسانوںکے معیارِ حیات میں بہتری لائیں ۔ انہوں نے لیبارٹریوں کو بڑھاوا دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ پشوپالن کے شعبے میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار سکاسٹ جموں میں ویٹر نری سائنسز کے پروفیسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدن میں اضافہ کرنے کیلئے مویشیوں کے اعلیٰ اقسام متعارف کئے جانے چاہئیں ۔ اس موقعہ پر پشو پالن محکمہ کے کئی افسران بھی موجود تھے ۔ اس دوران وہاں کسانوں کی آمدن بڑھانے سے متعلق پہلوؤں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد میں سامون نے میراں صاحب میں آتما کے تحت منعقد کئے گئے ایک بیداری کیمپ کا بھی افتتاح کیا اس کیمپ میں کافی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر سامون نے ترقی پسند کسانوں میں فیڈ اور کچھ نقدی بھی تقسیم کی ۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد دیگر علاقوں میں بھی کریں تا کہ کسان مستفید ہو سکیں ۔
گورنر راج کے دوران38282 شکایات موصول
نمٹارے کیلئے 37040 شکایات متعلقہ محکموں کے پاس بھیج دیا گیا
جموں//ریاست میں 20 جون 2018 سے گورنر راج نافذ ہونے سے لیکر 21 دسمبر 2018 تک گریوونس سیل کو 38282 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 37040 شکایات کو نمٹارے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا جبکہ 826 شکایات زیر عمل ہیں ۔ اسی طرح گورنر کی ہدایات کے مطابق اُن کے تمام مشیر بھی متواتر طور عوامی درباروں اور میٹنگوں کا شیڈول کے مطابق سرینگر اور جموں میں انعقاد کرتے ہیں جہاں وہ وفود اور افراد کے مسائل سُن کر انہیں حل کرنے کے عمل کا جائیزہ لیتے ہیں اور ان شکایات کو متعلقہ محکموں کو بھیجا جاتا ہے ۔
کیول شرما نے توی بیراج پروجیکٹ کا معائنہ کیا
جموں//جموں شہر میں دریائے توی پر اہم اور دیدہ زیبی پروجیکٹ پر80 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔توی بیراج پروجیکٹ جسے مصنوعی جھیل بھی کہا جاتا ہے 105 کروڑ روپے کی لاگت سے مئی2019 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔یہ جانکاری گورنر کے مشیر کیول کمار شرما کو پروجیکٹ کے دورے کے دوران چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول جموں ونود گپتا نے دی ۔مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری کے بی اگروال اور صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد شاہ اس موقعہ پر موجود تھے۔پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کے دیگر اہم جُز وقت مقررہ تک مکمل کریں۔جے ڈی اے کے افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دریائے توی کے دونوں اطراف دیدی ذیبی کے کام کو شروع کریں۔ڈپٹی کمشنر جموں رمیش کمار اورمتعلقہ محکموں کے سنیئر افسران بھی مشیرموصوف کے ہمراہ تھے۔
منظور انجم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
جموں//سیکرٹری اطلاعات سرمد حفیظ نے روزنامہ عقاب کے ایڈیٹر منظور انجم کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سرمد حفیظ نے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کے لئے دُعا کی۔دریں اثنا ناظم اطلاعات طارق احمد زرگر نے بھی منظور انجم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دُعا کی۔
صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ نے180 ترقیوں کو باقاعدہ بنایا گیا
جموں//صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ نے آج180 جو نیئر انجینئروں کی ترقی کو باقاعدہ بنانے کے سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں۔اس سلسلے میں جے کے پی ایس سی میں منعقدہ ڈی پی سی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ان ترقیوں کو باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔اس موقعہ پر صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد شاہ اور پبلک سروس کمیشن کے ممبران موجود تھے۔
ریاست میں حمایت اور اُمید سکیموں پر جاری عملدرآمد کا جائیزہ لیاگیا
جموں//مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی کی ایڈیشنل سیکرٹری الکا اپادھیا نے ریاست جموں وکشمیر میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے حمائت اور اُمید سکیموں کی عمل آوری کا جائیزہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے لیا۔ سیکرٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج شیتل نندہ، مشن ڈائریکٹر اُمید عبدالرشید وار، ریجنل ہیڈ ڈی ڈی یو جے کے وائی مرتضی حُسین میر اور چیف اپریٹنگ افسر حمائت کپل شرما بھی میٹنگ میں موجود تھے۔چیف آپریٹنگ افسر ایچ ایم ایم یو کپل شرما نے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری کو حمائت سکیم کی عمل آوری اور پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ32 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے اور اس وقت5590 اُمیدوار زیر تربیت ہیں۔اس کے علاوہ2586 اُمیدواروں نے پہلے ہی تربیت مکمل کی ہے جن میں سے حمائت کے تحت مختلف سیکٹروں میں1177 اُمیدواروں کوروز گار بھی فراہم کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے نوجوان سکل ڈیولپمنٹ تربیت کے ذریعے ملک بھر میں دستیاب روزگار کے وسائل حاصل کرسکتے ہیں۔دیہی ترقی کی سیکرٹری شیتل نندہ نے کہا کہ ریاستی حکومت ان دونوں سکیموں کو سنجیدگی کے ساتھ لے رہی ہے کیوں کہ یہ دونوں سکیمیں ریاست کے نوجوانوں کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے میٹنگ میں بتایا کہ ریاست کے ہر ضلع میں حمائت مراکز قائم کئے جائیں گے۔بعد میں ایڈیشنل سیکرٹری نے حمائت مراکز کا دورہ کیا اور اُن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔