ڈوڈہ //محکمہ زراعت نے ڈوڈہ میں کاشتکاروں کیلئے ہیلتھ کارڈ سکیم کے تحت ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد چیف ایگریکلچر آفیسر انل گپتا کی رہنمائی میں منعقد ہوا ۔تقریب میں صدرات کے فرایض بلاک ڈولپمنٹ کونسل کے چیئرمین منیش کمارنے انجام دئے جبکہ ڈسٹرکٹ ایگریکلچر افسر ہارون حسین اس موقع پر مہمان ذی وقار تھے۔اس آگاہی پروگرام میں ضلع کے قریب 30کسانوں نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی نے زرعی شعبے کے بارے میں طویل گفتگو کی اور کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ ممکنہ فوائد حاصل کریں ،کیونکہ یہ واحد شعبہ ہے جس میں کاشتکاروں کو کام کرنے کی گنجائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس طرح کے مزید آگاہی کیمپ بھی منعقد کرائے جائیں گے تاکہ سرکاری سکیموں کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر ہارون حسین نے ہیلتھ کارڈ سکیم کی اہمیت پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد سے جلد اپنی زمین میں مٹی کی جانچ کرائیں کیونکہ اس سے ان کی اُگائی گئی مختلف فصلوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اٹھائے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئے اور تمام معاملات کو مرحلہ وار طورپر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں کاشتکاروں میں نامیاتی کھاد بھی کسانوں میں تقسیم کی۔