سانبہ//گورنر کے مشیر کے وجے کما رنے افسروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ صنعتوں اور صحت سیکٹروں کوفروغ دینے کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی سانبہ ششما چوہان اور ایس پی سانبہ ڈاکٹر کوشل کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔مشیر موصوف کو اس موقعہ پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے ، ٹرانسپورٹ ، ایس ٹی پی ، ٹی ایس ڈی ایس اور کئی دیگر معاملا ت کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔مشیر نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بعد میں کے وِجے کمار نے ایکسیڈینٹل ہسپتال گگوال اور نیا منظور شدہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سانبہ کا دورہ کیا جہاں انہیں ہسپتالوں کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی گئی۔مشیر موصوف نے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے اِنتظامیہ کا بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ تن د ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کریں۔اس دورا ن صنعت کاروں کے ایک وفد نے اپنے مطالبات کی فہرست مشیر کے سامنے رکھی ۔ مشیر نے یہ مطالبات غور سے سنے اور یقین دلایا کہ حکومت انہیں ترجیحی بنیادوں پر پور کرے گی۔کے وِجے کمارنے بعد میںوجے پور میں ایمز کی جگہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکار ی حاصل کی۔ ڈی سی سانبہ نے مشیر کو ایمز عمارت کے کام اور پروجیکٹ کے دیگر پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دی۔