لسجن میں ڈپٹی کمشنرسرینگر کاعوامی دربار ۔17ڈئری یونٹوں کودودھ وین کی چابیاں سپرد

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سر ی نگر محمد اعجاز اسد نے ضلع کی پانتہ چوک تحصیل کے لسجن علاقے میں عوامی شکایتی اَزالہ کیمپ کا اِنعقاد کیا تاکہ ہفتہ وار بلاک دیوس کے تحت لوگوں کے ترقیاتی مسائل موقع پر حل کرنے کے لئے عوام تک پہنچا جاسکے۔اُنہوں نے لسجن ، سویۂ ٹینگ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل کوبغورسنااورانہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کے لئے موقعہ پرہی ہدایات بھی دیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اینمل ہسبنڈری کی مختلف اِستفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کے تحت 17 ڈیر ی یونٹس قیام کے لئے دودھ وین کی چابیاں اور ترقی پسند کاشت کاروں کو منظوری نامہ بھی دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے آمدنی پیدا کرنے والے یونٹوں کے قیام کے لئے این آر ایل ایم اور این یو ایل ایم سکیموں کے اِستفادہ کنندگان کو 7.90 لاکھ روپے کے منظوری خطوط بھی حوالے کئے۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیااور متعلقہ عمل آوری ایجنسیوںکو ہدایت دی کہ کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی رفتار تیز کی جائے۔ضلع ترقیاتی نے 122 میٹر سویۂ ٹینگ۔ لسجن پل جاری جاری کا م کی رفتار کا معائینہ کیا جس سے 12.98 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہاہے جس کو پانڈریتھن کو ویتھ پارہ لسجن علاقوں سے ملانا ہے۔ اِس موقعہ پر ڈی جی ایم جے کے پی سی سی مسعود احمد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ پُل پر 95 فیصد سے زائد کام مکمل چکا ہے اوریہ آخری مرحلے میں ہے۔