جموں // لارڈ مہا ویر پلے وے سکول کی جانب سے کھیلوں کا سالانہ دن منانے کےلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں سابقہ ریاستی وزیر چوہدری لعل سنگھ بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے ۔اس موقعہ پر سکولی بچوں کی جانب سے مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لعل سنگھ نے سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو فراہم کی جارہی معیاری تعلیم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے بچوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ پڑھائی کے علا وہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اپنے والدین کا نام روشن کریں ۔اس تقریب میں ڈوگرہ صدر سبھا کے نائب صدر کلجیت سنگھ جموال ،یو سی سی کے بانی اور سی ای اﺅ سچن شرما،سریندر شرما ودیگران بھی موجود تھے ۔کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔