بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے ایس ایس پی محمد زاہد کی نگرانی میں قصبہ کی سڑکوں پر غلط طریقے پر پارک کی گئی گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کی۔ اس مہم میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ایچ او بانڈی پورہ،محکمہ مال اور میونسپل کونسل کے اہلکارشامل ہوئے۔ قصبہ کے مین بازار نوپورہ چوک اورگلشن چوک کی سڑکوں سے ٹریفک جامنگ سے نجات دلانے کیلئے غلط طریقے پر پارک کی گئی گاڑیاں ہٹائیںاورراہگیروں کیلئے عبور ومرور آسان بنا دیا۔ اس دوران دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں کو تلقین کی گئی کہ فٹ پاتھوں پر اپنا سامان نہ سجائیں ۔لوگوں نے ایس ایس پی کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کو سراہا۔