نیویارک //مارچ، موسیقی اور تقاریر کے ساتھ امریکی سیاہ فام شہریوں نے سنیچر کو ’جون ٹینتھ‘ ڈے منایا۔ یہ دن غلامی کے خاتمے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہارس نے جمعرات کو ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت جون ٹینتھ کو ’قومی تعطیل‘ کی منظوری دی گئی۔1862 میں صدر ابراہم لنکن نے غلامی سے ا?زادی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں سیاہ فام شہریوں کو غلامی سے آزادی کا اعلان ہو جانے کے دو سال بعد 1865 اس کی خبر ہوئی۔اس موقع پر امریکہ میں سیاہ فام شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور اس دن کی مناسبت سے تقاریر کیں۔