جموں//عام مزدورکسان وکاس پارٹی نے لوگوں کے مفاداورسیکولرطاقتوں کومضبوط بنانے کےلئے اپنے جموں وکشمیرریاستی یونٹ کونیشنل کانفرنس میں مدغم کرنے کافیصلہ لیاہے۔عام مزدورکسان وکاس پارٹی کے صدر وجے کمارپانڈے نے یہ اہم فیصلہ نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ کی موجودگی میں لیا۔پانڈے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت میں ایساکرناوقت کااہم تقاضاہے تاکہ عوام کومذہب،ذات پات اور علاقہ وخطہ کی بنیادوں پرتقسیم کرنے والی طاقتوں کے ساتھ متحدہوکرنمٹاجاسکے۔ پانڈے کاخیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹرعبداللہ نے کہاکہ ان کی پارٹی کے دروازے ہرایک کے لئے کھلے ہیں تاکہ ریاست کی ترقی وخوشحالی اور دیرپا امن کی بحالی کےلئے متحدہوکر کام کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست کوموجودہ بحران سے باہرنکالنے کےلئے اپنی انتھک کوشش جاری رکھے گی۔ڈاکٹرعبداللہ نے امیدظاہرکی کہ پانڈے کی شمولیت سے این سی مزیدمضبوط ہوگی۔ این سی کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے بھی پانڈے اوردیگرساتھیوں کاخیرمقدم کیااورکہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست کے عوام کی ایک مقبول عام جماعت ہے اورعوام کے لئے اس جماعت نے جوقربانیاں دی ہیں اس کی تاریخ گواہ ہے۔ پانڈے کے ساتھ جن دیگرلوگوں نے این سی میں شمولیت کی ان میں کرن کمار، اوم پرکاش شرما، دولت رام، رنجیت سنگھ ،غلام حسین، اشوک کمار ،جگدیش کمار، چرن کمار، راج کماراوردیگران شامل ہیں۔