جموں //جموں خطہ میں چوزوں کی افزایش کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت گذشتہ روزشیر کشمیر زرعی یونیورسٹی برائے ساینس و ٹیکنالوجی جموں کی طرف سے شمالی بھارت ریجنل ایگریکلچرل فیر یعنی کسان میلہ 2021.22کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پرILFC کی ایک ٹیم جس میں صدر شعبہ ہذا ڈاکٹر ایم اے ملک، ڈاکٹر ناظم خان PI، ڈاکٹر وکاس مہاجن، ڈاکٹر سورج امرتکر اور ڈاکٹر دھریندر کمار نے جموں خطہ میں بٹیروں کی افزایش کے امکانات، ان کو پالنے، خورد و نوش، بیماریوں و علاج نیز اس کے کاروبار کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی اور کسانوں کو چوزے پالنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر وہاں موجود کسانوں میں چوزے بھی تقسیم کیے گئے۔واضح رہے کہ حال ہی میں منعقدہ Northern India Regional Agricultural Fair 2021-22 میں سکاسٹ جموں میں افزایش شدہ بٹیروں کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔