جموں//سریکلچر محکمہ کے ڈائریکٹر گلزار احمد نے سپر سپیشلٹی ہسپتال ریشم گھر جموں میں شہتوت کے درختوں کی شجرکاری کی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ہسپتال کے پرنسپل سمیت دیگر متعلقہ افسران اور غنچۂ ابریشم صنعت سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ اِس صنعت سے ریاست کے کئی کنبے جڑے ہوئے ہیں جنہیں یہ شعبہ روزی روٹی فراہم کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سرکار میونسپل حدود میں آلودگی کو کم کرنے ، ماحولیاتی تحفظ ، جاذبیت میں اضافے اور سریکلچر شعبے سے وابستہ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ان درختوں کی شجرکاری کا منصوبہ رکھتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر شہتوت کے درخت مفت دستیاب رکھے ہیں اور سری نگر اور جموں میں ہیلپ لائن نمبرات 0191-2542408، 0191-546318 ( جموں ) ، 0194-2311171اور موبائیل نمبر 9419518139مشتہر کئے گئے ہیں۔بعد میں جموں شہر میں مفت شہتوت کے درختوں سے لدے ایک ٹرک کو بھی روانہ کیا گیا ۔یہ درخت عوام کو مفت فراہم کئے جائیںگے۔